صحیح مسلم 5243: كتاب الزهد والرقائق
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (مدینہ کی) ایک نواحی بستی کے بازار کے اندر جا رہے تھے اور لوگ آپؐ کے پہلو میں تھے۔ آپؐ بھیڑ کے ایک کان کٹے مردہ بچے کے پاس سے گذرے۔ آپؐ نے اسے اس کے کان سے پکڑا اور فرمایا کہ تم میں سے کون اسے ایک درہم کے بدلہ لینا پسند کرے گا؟ انہوں نے عرض کیا ہم اسے کسی چیز کے بدلہ لینا پسند نہیں کریں گے اور ہم اسے کیا کریں گے؟ آپؐ نے فرمایا کیا تم چاہتے ہو کہ تمہیں یہ مل جائے؟ انہوں نے کہا اللہ کی قسم اگر یہ زندہ ہوتا تب بھی اس میں نقص تھا کہ اس کے کان کٹے ہوئے ہیں تو کیسے جب یہ مرا ہوا ہو۔۔۔؟ آپؐ نے فرمایا اللہ کی قسم! دنیا اللہ کے سامنے اس سے بھی زیادہ بے حیثیت ہے جتنا یہ تمہارے نزدیک ہے۔ ایک اور روایت میں (لَوْ کَانَ حَیًّا فِیْہِ لِاَنَّہُ اَسَکُّ کی بجائے) فَلَوْ کَانَ حَیًّا کَانَ ھَذَا السِّکَکُ بِہِ عَیْبًا کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ - عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَرَّ بِالسُّوقِ دَاخِلاً مِنْ بَعْضِ الْعَالِيَةِ وَالنَّاسُ كَنَفَتَهُ فَمَرَّ بِجَدْىٍ أَسَكَّ مَيِّتٍ فَتَنَاوَلَهُ فَأَخَذَ بِأُذُنِهِ ثُمَّ قَالَ " أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنَّ هَذَا لَهُ بِدِرْهَمٍ " . فَقَالُوا مَا نُحِبُّ أَنَّهُ لَنَا بِشَىْءٍ وَمَا نَصْنَعُ بِهِ قَالَ " أَتُحِبُّونَ أَنَّهُ لَكُمْ " . قَالُوا وَاللَّهِ لَوْ كَانَ حَيًّا كَانَ عَيْبًا فِيهِ لأَنَّهُ أَسَكُّ فَكَيْفَ وَهُوَ مَيِّتٌ فَقَالَ " فَوَاللَّهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذَا عَلَيْكُمْ " . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنَزِيُّ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ السَّامِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - يَعْنِيَانِ الثَّقَفِيَّ - عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ الثَّقَفِيِّ فَلَوْ كَانَ حَيًّا كَانَ هَذَا السَّكَكُ بِهِ عَيْبًا .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 55: كتاب الزهد والرقائق