صحیح مسلم 5248: كتاب الزهد والرقائق
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاصؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب فارس اور روم تمہارے ہاتھوں فتح ہو جائیں گے تم کیسے لوگ ہو جاؤ گے؟ حضرت عبدالرحمان بن عوفؓ نے عرض کیا کہ ہم وہی کہیں گے جس کا اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا یا کچھ اور، تم باہم مقابلہ کرو گے اور باہم حسد کرو گے پھر تم باہم قطع تعلق کرو گے اور تم باہم بغض رکھو گے یا اس جیسے اور (فرمایا) پھر تم مسکین مہاجروں کے پاس جاؤ گے پھر تم ان میں سے بعض کو بعض کی گردنوں پر سوار کر دو گے۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْعَامِرِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ رَبَاحٍ - هُوَ أَبُو فِرَاسٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِذَا فُتِحَتْ عَلَيْكُمْ فَارِسُ وَالرُّومُ أَىُّ قَوْمٍ أَنْتُمْ " . قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ نَقُولُ كَمَا أَمَرَنَا اللَّهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَوْ غَيْرَ ذَلِكَ تَتَنَافَسُونَ ثُمَّ تَتَحَاسَدُونَ ثُمَّ تَتَدَابَرُونَ ثُمَّ تَتَبَاغَضُونَ أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ ثُمَّ تَنْطَلِقُونَ فِي مَسَاكِينِ الْمُهَاجِرِينَ فَتَجْعَلُونَ بَعْضَهُمْ عَلَى رِقَابِ بَعْضٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی