صحیح مسلم 5283: كتاب الزهد والرقائق

عبیداللہ خولانی بیان کرتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفانؓ نے رسول اللہﷺ کی مسجد کی تعمیر (کی توسیع) کی تو عبیداللہ نے حضرت عثمان بن عفانؓ کو لوگوں کی باتیں کرنے پر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم بہت باتیں کہہ چکے ہو میں نے تو رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے جس نے مسجد بنائی _ بکیر کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ اللہ کی رضا چاہتے ہوئے _ تو اللہ اس کے لئے اس جیسا (گھر) جنت میں بنائے گا۔ ایک روایت میں (مِثْلَہُ کی بجائے) بَیْتًا فِی الْجَنَّۃَ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو - وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ - أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ الْخَوْلاَنِيَّ يَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ عِنْدَ قَوْلِ النَّاسِ فِيهِ حِينَ بَنَى مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنَّكُمْ قَدْ أَكْثَرْتُمْ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا - قَالَ بُكَيْرٌ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ - يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ " . وَفِي رِوَايَةِ هَارُونَ " بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 55: كتاب الزهد والرقائق

آج 10 میں سے 10 باقی