صحیح مسلم 5291: كتاب الزهد والرقائق

شقیق حضرت اسامہ بن زیدؓ کے بارہ میں روایت کرتے ہیں ہے وہ کہتے ہیں کہ ان سے کہا گیا کہ آپ حضرت عثمانؓ کے پاس جاکر ان سے بات نہیں کریں گے؟ انہوں نے کہا کیا تم سمجھتے ہو کہ میں ان سے بات نہیں کرتا میں تمہیں بتاتا ہوں اللہ کی قسم میں ان سے گفتگو کر چکا ہوں جو میرے اور ان کے درمیان (راز) ہے۔ ہاں مگر میں کوئی معاملہ علی الاعلان نہیں بیان کرنا چاہتا جس کے متعلق میں نہیں پسند کرتا کہ پہلا شخص ہوں جو اس کو کھولوں اور میں کسی کو جو مجھ پر امیر ہو نہیں کہتا کہ وہ سب لوگوں سے بہتر ہے بعد اس کے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا کہ قیامت کے دن ایک آدمی کو لایا جائے گا اور اسے آگ میں ڈال دیا جائے گا اس کی آنتیں لٹکتی ہوں گی وہ اسے لے کر چکر لگائے گا جیسے گدھا چکی کے گرد چکر لگاتا ہے۔ پھر آگ والے اس کے گرد جمع ہو جائیں گے وہ کہیں گے اے فلاں! تجھے کیا ہوا ہے؟ کیا تو نیکی کا حکم نہیں دیتا تھا اور بدی سے روکا نہیں کرتا تھا؟ وہ کہے گا کیوں نہیں میں نیکی کا حکم دیا کرتا تھا لیکن میں خود اسے نہیں کرتا تھا اور بدی سے روکتا تھا اور خود اسے کیا کرتا تھا۔ ایک روایت میں (عَنْ شَقیقٍ عَنْ اُسَامَۃَ بْنِ زَیدٍ قَالَ کی بجائے) عَنْ اَبی وَائِلٍ قَالَ کُنَّا عِنْدَ اُسَامَۃَ بْنِ زَید فَقَالَ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي كُرَيْبٍ - قَالَ يَحْيَى وَإِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ قِيلَ لَهُ أَلاَ تَدْخُلُ عَلَى عُثْمَانَ فَتُكَلِّمَهُ فَقَالَ أَتُرَوْنَ أَنِّي لاَ أُكَلِّمُهُ إِلاَّ أُسْمِعُكُمْ وَاللَّهِ لَقَدْ كَلَّمْتُهُ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ مَا دُونَ أَنْ أَفْتَتِحَ أَمْرًا لاَ أُحِبُّ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ فَتَحَهُ وَلاَ أَقُولُ لأَحَدٍ يَكُونُ عَلَىَّ أَمِيرًا إِنَّهُ خَيْرُ النَّاسِ . بَعْدَ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " يُؤْتَى بِالرَّجُلِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُلْقَى فِي النَّارِ فَتَنْدَلِقُ أَقْتَابُ بَطْنِهِ فَيَدُورُ بِهَا كَمَا يَدُورُ الْحِمَارُ بِالرَّحَى فَيَجْتَمِعُ إِلَيْهِ أَهْلُ النَّارِ فَيَقُولُونَ يَا فُلاَنُ مَا لَكَ أَلَمْ تَكُنْ تَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ فَيَقُولُ بَلَى قَدْ كُنْتُ آمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَلاَ آتِيهِ وَأَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ وَآتِيهِ " .حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَقَالَ رَجُلٌ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَدْخُلَ عَلَى عُثْمَانَ فَتُكَلِّمَهُ فِيمَا يَصْنَعُ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 55: كتاب الزهد والرقائق

آج 10 میں سے 10 باقی