صحیح مسلم 5293: كتاب الزهد والرقائق

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ کے پاس دو آدمیوں نے چھینک لی۔ آپؐ نے ان میں سے ایک کی چھینک پر جواب دیا اور دوسرے کی چھینک پر جواب نہ دیا۔ اس شخص نے جس کی چھینک کا آپؐ نے جواب نہیں دیا تھا کہا کہ فلاں نے چھینک لی تو آپؐ نے اس کا جواب دیا اور میں نے چھینک لی تو آپؐ نے میری چھینک کا جواب نہیں دیا۔ آپؐ نے فرمایا کہ اس نے الحمدللہ کہا تھا اور تم نے الحمد للہ نہیں کہا۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ - وَهُوَ ابْنُ غِيَاثٍ - عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ عَطَسَ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم رَجُلاَنِ فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتِ الآخَرَ فَقَالَ الَّذِي لَمْ يُشَمِّتْهُ عَطَسَ فُلاَنٌ فَشَمَّتَّهُ وَعَطَسْتُ أَنَا فَلَمْ تُشَمِّتْنِي . قَالَ " إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ وَإِنَّكَ لَمْ تَحْمَدِ اللَّهَ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ - يَعْنِي الأَحْمَرَ - عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 55: كتاب الزهد والرقائق

آج 10 میں سے 10 باقی