صحیح مسلم 5294: كتاب الزهد والرقائق

حضرت ابو بردہؓ بیان کرتے ہیں میں حضرت ابو موسیٰ ؓ کے پاس اندر گیا اور وہ فضل بن عباسؓ کی بیٹی کے گھر میں تھے میں نے چھینک لی تو انہوں نے مجھے اس کا جواب نہ دیا اور انہوں (فضل بن عباسؓ کی بیٹی) نے چھینک لی تو انہوں (ابو موسیٰ) نے انہیں جواب دیا پھر میں اپنی ماں کے پاس گیا اور انہیں بتایا پھر جب وہ (ابوموسیٰؓ) ان کے پاس آئے تو انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے چھینک لی تو آپ نے اس کی چھینک کا جواب نہیں دیا اور اس (لڑکی) نے چھینک لی تو اس کی چھینک کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے بیٹے نے چھینک لی تو اس نے الحمد للہ نہیں کہا اس لئے میں نے اس کی چھینک کا جواب نہیں دیا اور اس لڑکی نے چھینک لی تو الحمدللہ کہا اس لئے میں نے اس کی چھینک کا جواب دیا۔ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا کہ جب تم میں سے کوئی چھینک لے اور الحمدللہ کہے تو اس کی چھینک کا جواب دو اور اگر الحمدللہ نہ کہے تو اس کی چھینک کا جواب نہ دو۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى أَبِي مُوسَى وَهْوَ فِي بَيْتِ بِنْتِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ فَعَطَسْتُ فَلَمْ يُشَمِّتْنِي وَعَطَسَتْ فَشَمَّتَهَا فَرَجَعْتُ إِلَى أُمِّي فَأَخْبَرْتُهَا فَلَمَّا جَاءَهَا قَالَتْ عَطَسَ عِنْدَكَ ابْنِي فَلَمْ تُشَمِّتْهُ وَعَطَسَتْ فَشَمَّتَّهَا . فَقَالَ إِنَّ ابْنَكِ عَطَسَ فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ فَلَمْ أُشَمِّتْهُ وَعَطَسَتْ فَحَمِدَتِ اللَّهَ فَشَمَّتُّهَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَحَمِدَ اللَّهَ فَشَمِّتُوهُ فَإِنْ لَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ فَلاَ تُشَمِّتُوهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 55: كتاب الزهد والرقائق

آج 10 میں سے 10 باقی