صحیح مسلم 5306: كتاب الزهد والرقائق

عبدالرحمان بن ابی بکرۃ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ کے سامنے کسی شخص کا ذکر کیا گیا تو ایک شخص نے کہا کہ اس بات میں رسول اللہﷺ کے بعد ان سے افضل کوئی شخص نہیں آپؐ نے فرمایا تجھ پر افسوس تو نے اپنے بھائی کی گردن کاٹ دی۔ آپؐ یہ بار بار فرما رہے تھے پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر تم میں سے کسی کو لا محالہ اپنے بھائی کی تعریف کرنی ہی پڑے تو چاہئے کہ وہ کہے کہ میرا فلاں کے بارہ میں یہ خیال ہے۔ - اگر اس کے خیال میں وہ ایسا ہی ہو - میں اللہ کے مقابل پر کسی کو پاک نہیں ٹھہراتا۔ ایک روایت میں مَا مِنْ رَجُلٍ بَعْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ اَفْضَلَ مِنْہُ کے الفاظ نہیں ہیں۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَبَلَةَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا غُنْدَرٌ قَالَ شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ ذُكِرَ عِنْدَهُ رَجُلٌ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا مِنْ رَجُلٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَفْضَلُ مِنْهُ فِي كَذَا وَكَذَا . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَيْحَكَ قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِكَ " . مِرَارًا يَقُولُ ذَلِكَ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنْ كَانَ أَحَدُكُمْ مَادِحًا أَخَاهُ لاَ مَحَالَةَ فَلْيَقُلْ أَحْسِبُ فُلاَنًا إِنْ كَانَ يُرَى أَنَّهُ كَذَلِكَ وَلاَ أُزَكِّي عَلَى اللَّهِ أَحَدًا " . وَحَدَّثَنِيهِ عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ح وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا فَقَالَ رَجُلٌ مَا مِنْ رَجُلٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَفْضَلُ مِنْهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 55: كتاب الزهد والرقائق

آج 10 میں سے 10 باقی