صحیح مسلم 5314: كتاب الزهد والرقائق
عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامتؓ بیان کرتے ہیں کہ میں اور میرے والد انصار کے ایک قبیلہ میں قبل اس کے کہ وہ فوت ہو جائیں (ان سے) تحصیل علم کے لئے نکلے۔ اور سب سے پہلے ہم رسول اللہﷺ کے ایک صحابی ابوالیسرؓ سے ملے۔ ان کے ساتھ ان کا ایک غلام تھا جس کے پاس کتابوں کا ایک بستہ تھا اور ابوالیسرؓ پر ایک چادر اور ایک معافری کپڑا تھا اور ان کے غلام پر بھی ایک چادر اور ایک معافری کپڑا تھا۔ میرے باپ نے ان سے کہا اے چچا میں آپ کے چہرے پر رنج کے آثار دیکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہاں بنو حرام کے فلاں بن فلاں کے ذمہ میرا مال تھا میں اس کے ہاں گیا میں نے سلام کیا اور پوچھا کہ وہ یہاں ہے؟ انہوں نے کہا نہیں۔ پھر اس کا بیٹا جو بلوغت کے قریب تھا میرے پاس آیا میں نے اس سے پوچھا تمہارا باپ کہاں ہے؟ اس نے کہا اس نے آپ کی آواز سنی اور میری ماں کے چھپر کھٹ میں گھس گیا۔ میں نے کہا میرے پاس باہر آ! کیونکہ مجھے پتہ چل گیا ہے کہ تو کہاں ہے۔ چنانچہ وہ باہر آیا تو میں نے کہا تم کیوں مجھ سے چھپے۔ اس نے کہا اللہ کی قسم میں تمہیں بتاتا ہوں اور تم سے جھوٹ نہیں بولوں گا۔ اللہ کی قسم میں ڈرا کہ تمہیں بتاؤں اور تم سے جھوٹ بولوں اور تم سے وعدہ کروں اور پھر وعدہ خلافی کروں اور آپ تو رسول اللہﷺ کے صحابی ہیں اور اللہ کی قسم میں محتاج ہوں۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا اللہ کی قسم؟ اس نے کہا ہاں اللہ کی قسم۔ میں نے کہا اللہ کی قسم؟ اس نے کہا اللہ کی قسم۔ میں نے کہا اللہ کی قسم؟ اس نے کہا اللہ کی قسم۔ (راوی) کہتے ہیں پھر وہ (ابوالیسرؓ) اپنی تحریر لے کر آئے اور اپنے ہاتھ سے اسے مٹا دیا اور کہا اگر تمہیں ادائیگی کی توفیق ملے تو مجھے ادا کر دینا ورنہ تم آزاد ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں - میرا ان دو آنکھوں کی بصارت - انہوں نے اپنی دو انگلیاں اپنی آنکھوں پر رکھیں - اور میری ان دو کانوں کی شنوائی - اور میرے دل نے اسے یاد رکھا اور انہوں نے دل کی جگہ کی طرف اشارہ کیا- (میں گواہی دیتا ہوں) میں رسول اللہﷺ کو دیکھ رہا ہوں آپؐ فرما رہے تھے جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس کا تمام (مالی) بوجھ اتار دیا اللہ تعالیٰ اسے اپنے سایہ میں جگہ دے گا۔ وہ کہتے ہیں میں نے ان سے کہا اے چچا! اگر تم اپنے غلام کی چادر لے لیتے اور اپنا کپڑا معافری اسے دے دیتے یا اس کا کپڑا معافری لے لیتے اور اپنی چادر اسے دے دیتے تو آپؐ پر بھی پورا جوڑا ہو جاتا اور اس پر بھی پورا جوڑا ہو جاتا۔ انہوں نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا اے اللہ! اس کو برکت دے۔ اے میرے بھتیجے! میری ان دو آنکھوں نے دیکھا اور ان دو کانوں نے سنا اور میرے دل نے اس کو یاد رکھا اور انہوں نے اپنے دل کی جگہ کی طرف اشارہ کیا- رسول اللہﷺ نے فرمایا انہیں کھلاؤ جس میں سے تم کھاتے ہو اور انہیں وہ پہناؤ جو تم پہنتے ہو اور یہ بات مجھ پر زیادہ آسان ہے کہ میں اسے (اس) دنیا کے مال و متاع میں سے دوں بہ نسبت اس بات کے کہ قیامت کے روز وہ میری نیکیوں میں سے لے لے۔ پھر ہم چلے یہاں تک کہ حضرت جابر بن عبداللہؓ کی مسجد میں ان کے پاس پہنچے وہ ایک چادر لپیٹے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے۔ میں لوگوں کے اوپر سے گزرتا ہوا ان کے اور قبلہ کے درمیان جا بیٹھا۔ میں نے کہا اللہ آپ پر رحم کرے کیا آپ ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہے ہیں اور آپ کی چادر آپ کے پہلو میں ہے۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے اپنے ہاتھ سے میرے سینہ پر اس طرح اشارہ کیا کہ انگلیوں میں فاصلہ دیا اور ان کو خم دیا (اور کہا) میں چاہتا تھا کہ تم جیسا بے وقوف میرے پاس آئے اور دیکھے کہ میں کیا کر رہا ہوں اور وہ بھی ایسا ہی کرے۔ رسول اللہﷺ ہمارے پاس ہماری اس مسجد میں تشریف لائے تھے اور آپؐ کے ہاتھ میں ابن طاب (کھجور) کی ایک ٹہنی تھی۔ آپؐ نے مسجد کے قبلہ میں رینٹھ دیکھی تو اسے کھجور کی ٹہنی سے کھرچ دیا پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا تم میں سے کون چاہتا ہے کہ اللہ اس سے منہ پھیر لے۔ راوی کہتے ہیں کہ ہم ڈر گئے پھر آپؐ نے فرمایا تم میں سے کون چاہتا ہے کہ اللہ اس سے منہ پھیر لے؟ ہم ڈر گئے آپؐ نے پھر فرمایا تم میں سے کون چاہتا ہے کہ اللہ اس سے منہ پھیر لے۔ ہم نے کہا ہم میں سے کوئی نہیں (چاہتا) یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا تم میں جب کوئی کھڑا نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے چہرہ کے سامنے ہوتا ہے۔ پس وہ اپنے چہرہ کے سامنے نہ تھوکے اور نہ اپنے دائیں اور اسے چاہئے کہ وہ اپنے بائیں طرف تھوکے اپنے بائیں پاؤں کے نیچے۔ اگر اس کو جلدی ہو تو وہ اسے اپنے کپڑے میں اس طرح لے_آپؐ نے اپنے کپڑے کے ایک حصہ کو دوسرے پر تہہ کیا_ اور آپؐ نے فرمایا مجھے خوشبو دو تو قبیلہ کا ایک شخص اپنے گھر والوں کی طرف اٹھ کر تیزی سے گیا اور اپنی ہتھیلی میں خوشبو لے آیا رسول اللہﷺ نے اسے لیا اور اس ٹہنی کے سرے پر اسے لگایا۔ پھر اسے رینٹھ کے نشان پر لگا دیا۔ حضرت جابرؓ کہتے ہیں پس اسی وجہ سے تم اپنی مساجد میں خوشبو لگاتے ہو۔ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ بطن بواط کی لڑائی میں چلے اور آپؐ مجدی بن عمرو جہنی کی تلاش میں تھے۔ ایک ایک اونٹ پر ہم میں سے پانچ، چھ، یا سات افراد باری باری سوار ہوتے تھے۔ اونٹ پر بیٹھنے کی انصار میں سے ایک شخص کی باری آئی۔ اس نے اسے بٹھایا اور اس پر سوار ہو گیا۔ پھر اسے اٹھایا لیکن اس نے اڑی کی۔ اس نے اسے ڈانٹ کر کہا تجھ پہ اللہ کی لعنت ہو۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ اپنے اونٹ پر لعنت کرنے والا کون ہے؟ اس نے کہا میں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا اس سے اتر آؤ، ملعون لے کر ہمارے ساتھ نہ رہو، تم میں سے کوئی اپنے لئے بد دعا نہ کرے اپنی اولاد کے لئے بد دعا نہ کرے اور اپنے اموال کے لئے بد دعا نہ کرے مبادا تم اللہ سے اس گھڑی میں موافقت کر بیٹھو جس میں اللہ سے عطا مانگی جاتی ہے اور وہ تمہاری دعا قبول کرے۔ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ چلے یہاں تک کہ جب کچھ شام ہو گئی ہم عرب کے پانیوں میں سے ایک پانی کے پاس پہنچے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کون شخص ہم سے آگے جا کر حوض کو ٹھیک کرے اور خود بھی پئے اور ہمیں بھی پلائے۔ حضرت جابرؓ کہتے ہیں میں کھڑا ہوا اور عرض کیا یہ شخص یا رسولؐ اللہ! تو رسول اللہﷺ نے فرمایا جابر کے ساتھ کون شخص؟ جبار بن صخرؓ کھڑے ہوئے پھر ہم کنویں کی طرف گئے اور (کنویں) سے ایک یا دو ڈول نکال کر حوض میں ڈالے پھر ہم نے اسے ٹھیک کیا پھر ہم نے پانی نکال کر اس میں ڈالایہاں تک کہ اسے منہ تک بھر دیا۔ سب سے پہلے ہمارے پاس تشریف لانے والے رسول اللہﷺ تھے اور فرمایا کیا تم دونوں اجازت دیتے ہو؟ ہم نے عرض کیا جی یا رسولؐ اللہ! پھر آپؐ اپنی اونٹنی کو پانی تک لے گئے تو اس نے پانی پیا۔ آپؐ نے اس کی لگام کھینچی اور اس نے ٹانگیں کھولیں اور پیشاب کیا۔ پھر رسول اللہﷺ اسے علیحدہ لے گئے اور اس کو بٹھا دیا پھر رسول اللہﷺ حوض کی طرف تشریف لائے اور اس سے وضوء کیا پھر میں کھڑا ہوا اور رسول اللہﷺ کے وضوء کی جگہ پر وضوء کیا۔ حضرت جبارؓ بن صخر قضاء حاجت کے لئے چلے گئے۔ رسول اللہﷺ نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے مجھ پر ایک چادر تھی میں اس کے کناروں کو الٹنے لگا۔ وہ مجھ پر پوری نہ آتی تھی اس پر پھندنے لگے ہوئے تھے میں نے اسے الٹایا پھر اس کے دونوں کنارے الٹے اپنی گردن کے ساتھ باندھا پھر میں آیا اور رسول اللہﷺ کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا۔ آپؐ نے میرا ہاتھ پکڑا اور گھما کر اپنے دائیں طرف کھڑا کر دیا۔ پھر حضرت جبارؓ بن صخر آئے اور انہوں نے وضوء کیا اور آکر رسول اللہﷺ کے بائیں طرف کھڑے ہو گئے۔ حضورؐ نے ہم دونوں کے ہاتھ پکڑے اور ہمیں ہٹایا یہاں تک کہ آپؐ نے ہمیں اپنے پیچھے کھڑا کردیا پھر رسول اللہﷺ مجھے غور سے دیکھنے لگے اور مجھے پتہ نہیں چلا۔ پھر مجھے اس کے بارہ میں پتہ چلا تو آپؐ نے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کر کے فرمایا اس طرح اپنی کمر کو باندھ لو۔ جب رسول اللہﷺ فارغ ہوئے تو فرمایا اے جابر! میں نے عرض کیا حاضر ہوں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا جب (چادر) بڑی ہو تو اس کے کنارے الٹ لو اور اگر چادر چھوٹی ہو تو اسے اپنی کمر پر باندھ لو۔ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ چلے اور ہم میں سے ہر شخص کے لئے روزانہ ایک کھجور غذا تھی وہ اسے چوستا تھا پھر وہ اسے چوس کر اپنے کپڑے میں باندھ لیتا تھا۔ پھر ہم اپنی کمانوں سے پتے جھاڑتے اور ہم کھاتے یہاں تک کہ ہماری باچھیں زخمی ہو گئیں۔ میں قسم کھاتا ہوں کہ ہم میں سے ایک آدمی اس (کھجور) سے رہ گیا ہم اس کو اٹھا کر لے گئے اور ہم نے گواہی دی کہ اس کو یہ (کھجور) نہیں دی گئی پھر اس کو کھجور دی گئی اور اس نے لے لی۔ پھر ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ چلے یہاں تک کہ ہم نے ایک وسیع وادی میں پڑاؤ کیا۔ رسول اللہﷺ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے۔ میں پانی کا چھاگل لے کر آپؐ کے پیچھے چلا۔ رسول اللہﷺ نے اوٹ کے لئے کوئی چیز نہ پائی۔ وادی کے کنارے پر دو درخت تھے۔ رسول اللہﷺ ان میں سے ایک درخت کے پاس گئے اور اس کی ایک ٹہنی پکڑی اور کہا اللہ کے حکم سے میری پیروی کرو۔ وہ (درخت) آپؐ کے ساتھ چلا جیسے نکیل والا اونٹ اپنے مالک کا تابع فرمان ہو جاتا ہے پھر آپؐ دوسرے درخت کے پاس آئے اور اس کی ٹہنی پکڑی اور اسے کہا اللہ کے حکم سے میری پیروی کرو۔ اس نے بھی اس طرح کیا یہاں تک کہ جب آپؐ دونوں درختوں کے درمیان پہنچے تو ان دونوں کو ایک جگہ لے آئے اور فرمایا اللہ کے حکم سے میرے سامنے ایک دوسرے سے پیوست ہو جاؤ۔ پس وہ دونوں اکٹھے ہو گئے حضرت جابرؓ کہتے ہیں میں وہاں سے اس خوف سے نکلا کہ کہیں رسول اللہﷺ میری قربت کو محسوس کرتے ہوئے دور نہ نکل جائیں۔ محمد بن عباد کی روایت میں فَیَبْتَعِدَ کی بجائے فَیَتَبَعَّدَ کا لفظ ہے۔ میں بیٹھ کر خود کلامی کرنے لگا۔ ایک دم جو میری نظر پڑی تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہﷺ سامنے سے آ رہے ہیں اور دونوں درخت علیحدہ ہو کر اپنی جگہ پر تھے۔ میں نے دیکھا کہ رسول اللہﷺ کچھ دیر ٹھہرے۔ آپؐ نے اپنے سر سے اشارہ کیا -اور ابو اسماعیل نے اپنے سر سے دائیں اور بائیں اشارہ کر کے بتایا - پھر آپؐ تشریف لائے۔ جب میرے پاس پہنچے تو فرمایا اے جابر! کیا تو نے میری جگہ دیکھی ہے جہاں میں کھڑا تھا؟ میں نے عرض کیا ہاں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا ان دونوں درختوں کے پاس جاؤ اور ان میں سے ہر ایک کی ٹہنی کاٹو اور لے آؤ یہاں تک کہ تم میرے کھڑے ہونے کی جگہ کھڑے ہو تو ایک ٹہنی اپنے دائیں ہاتھ رکھو اور ایک اپنے بائیں۔ جابرؓ کہتے ہیں میں اٹھا ایک پتھر لیا اسے توڑا اور تیز کیا جب وہ میرے کام کے لئے تیز ہو گیا۔ ان درختوں کے پاس آیا اور ان دونوں میں سے ہر ایک کی ایک ایک ٹہنی کاٹی پھر ان کو گھسیٹتے ہوئے آیا یہاں تک کہ میں رسول اللہﷺ جہاں کھڑے ہوئے تھے وہاں کھڑا ہوا اور میں نے ایک ٹہنی اپنے دائیں اور ایک ٹہنی اپنے بائیں رکھ دی پھر میں آپؐ سے جا ملا اور عرض کیا میں نے تعمیل کر دی ہے یا رسولؐ اللہ! لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا میں دو قبروں کے پاس سے گذرا جنہیں عذاب دیا جا رہا تھا۔ میں نے چاہا کہ میں اپنی شفاعت کے ذریعہ جب تک یہ شاخیں ہری رہیں ان کے عذاب کو دور کردوں۔ وہ کہتے ہیں پھر ہم لشکر میں آئے رسول اللہﷺ نے فرمایا اے جابر! وضوء کے لئے اعلان کر دو، میں نے کہا سنو! وضوء کرو! وضوء! وضوء! وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نے قافلہ میں پانی کا قطرہ بھی نہیں پایا اور انصار میں سے ایک شخص رسول اللہﷺ کے لئے اپنے مشکیزوں میں ٹہنیوں کے ایک سٹینڈ پر ٹھنڈا کیا کرتا تھا۔ وہ کہتے ہیں آپؐ نے مجھ سے فرمایا کہ فلاں بن فلاں انصاری کی طرف جاؤ اور دیکھو کہ کیا اس کی مشک میں کچھ ہے؟ وہ کہتے ہیں میں اس کی طرف گیا اور اس میں دیکھا تو اس کے مشکیزوں میں سے ایک کے منہ میں ایک قطرہ تھا۔ اگر میں اُسے انڈیلتاتو اس کی خشک جگہ اسے پی جاتی۔ پھر میں رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس مشک کے منہ میں مَیں نے صرف ایک قطرہ پانی پایا ہے۔ اگر میں اسے انڈیلوں تو اس کا خشک حصہ اسے پی جائے گا آپؐ نے فرمایا جاؤ اسے میرے پاس لاؤ۔ میں اسے آپؐ کے پاس لایا۔ آپؐ نے اسے ہاتھ میں پکڑا اور کچھ کہنے لگے۔ مجھے نہیں پتہ کیا فرمایا۔ آپؐ اسے اپنے ہاتھوں سے دباتے جاتے تھے پھر آپؐ نے مجھے وہ دیا اور فرمایا اے جابر! ایک بڑے ٹب کے لئے آواز دو۔ میں نے کہا قافلہ کا ٹب! وہ میرے پاس اٹھا کر لایا گیا تو میں نے اسے آپؐ کے سامنے رکھ دیا۔ رسول اللہﷺ نے ٹب میں اس طرح ہاتھ اٹھایا اور اسے پھیلایا اور اپنی انگلیوں کو کشادہ کیا پھر اسے ٹب کی تہہ میں رکھ دیا اور فرمایا اے جابر! لو اور میرے (ہاتھ پر) انڈیلو اور بسم اللہ پڑھو۔ میں نے اسے آپؐ (کے ہاتھ) پر انڈیلا اور بسم اللہ پڑھی کر میں نے پانی کو دیکھا کہ آپؐ کی انگلیوں کے درمیان پانی (چشمہ کی طرح) جوش مارنے لگا پھر ٹب گھومنے لگا اور (پانی) گھومنے لگا یہاں تک کہ وہ بھر گیا۔ آپؐ نے فرمایا اے جابر! ہر اس شخص کو پکارو جسے پانی کی ضرورت ہے وہ کہتے ہیں لوگ آئے انہوں نے پانی پیا یہاں تک کہ وہ سیر ہوگئے وہ کہتے ہیں میں نے کہا کیا کوئی اور ضرورت مند باقی ہے؟ پھر رسول اللہﷺ نے لگن سے اپنا ہاتھ نکالا اور وہ بھرا ہوا تھا پھر لوگوں نے رسول اللہﷺ سے بھوک کی شکایت کی آپؐ نے فرمایا قریب ہے کہ اللہ تمہیں کھانا کھلائے ہم سمندر کے کنارے آئے تو سمندر کی لہر بلند ہوئی اور ایک جانور باہر پھینکا ہم نے اس کے ایک حصہ پر آگ جلائی اور پکایا اور بھونا اور ہم نے کھایا یہانتک کہ ہم سیر ہوگئے۔ حضرت جابرؓ کہتے ہیں میں اور فلاں اور فلاں یہاں تک کہ انہوں نے پانچ افراد کا شمار کیا اس کی آنکھ کے گڑھے میں داخل ہوئے اور ہمیں کوئی نہیں دیکھتا تھا یہاں تک کہ ہم نکلے اور ہم نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی لی پھر ہم نے اس کی قوس بنائی اور قافلہ کے سب سے بڑے آدمی اور سب سے بڑے اونٹ اور زین منگوائی وہ اس کے نیچے گیا اور اس نے اپنا سر نہیں جھکایا۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ - وَتَقَارَبَا فِي لَفْظِ الْحَدِيثِ - وَالسِّيَاقُ لِهَارُونَ قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ أَبِي حَزْرَةَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ خَرَجْتُ أَنَا وَأَبِي نَطْلُبُ الْعِلْمَ فِي هَذَا الْحَىِّ مِنَ الأَنْصَارِ قَبْلَ أَنْ يَهْلِكُوا فَكَانَ أَوَّلُ مَنْ لَقِينَا أَبَا الْيَسَرِ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهُ غُلاَمٌ لَهُ مَعَهُ ضِمَامَةٌ مِنْ صُحُفٍ وَعَلَى أَبِي الْيَسَرِ بُرْدَةٌ وَمَعَافِرِيٌّ وَعَلَى غُلاَمِهِ بُرْدَةٌ وَمَعَافِرِيٌّ فَقَالَ لَهُ أَبِي يَا عَمِّ إِنِّي أَرَى فِي وَجْهِكَ سَفْعَةً مِنْ غَضَبٍ . قَالَ أَجَلْ كَانَ لِي عَلَى فُلاَنِ بْنِ فُلاَنٍ الْحَرَامِيِّ مَالٌ فَأَتَيْتُ أَهْلَهُ فَسَلَّمْتُ فَقُلْتُ ثَمَّ هُوَ قَالُوا لاَ . فَخَرَجَ عَلَىَّ ابْنٌ لَهُ جَفْرٌ فَقُلْتُ لَهُ أَيْنَ أَبُوكَ قَالَ سَمِعَ صَوْتَكَ فَدَخَلَ أَرِيكَةَ أُمِّي . فَقُلْتُ اخْرُجْ إِلَىَّ فَقَدْ عَلِمْتُ أَيْنَ أَنْتَ . فَخَرَجَ فَقُلْتُ مَا حَمَلَكَ عَلَى أَنِ اخْتَبَأْتَ مِنِّي قَالَ أَنَا وَاللَّهِ أُحَدِّثُكَ ثُمَّ لاَ أَكْذِبُكَ خَشِيتُ وَاللَّهِ أَنْ أُحَدِّثَكَ فَأَكْذِبَكَ وَأَنْ أَعِدَكَ فَأُخْلِفَكَ وَكُنْتَ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكُنْتُ وَاللَّهِ مُعْسِرًا . قَالَ قُلْتُ آللَّهِ . قَالَ اللَّهِ . قُلْتُ آللَّهِ . قَالَ اللَّهِ . قُلْتُ آللَّهِ . قَالَ اللَّهِ . قَالَ فَأَتَى بِصَحِيفَتِهِ فَمَحَاهَا بِيَدِهِ فَقَالَ إِنْ وَجَدْتَ قَضَاءً فَاقْضِنِي وَإِلاَّ أَنْتَ فِي حِلٍّ فَأَشْهَدُ بَصَرُ عَيْنَىَّ هَاتَيْنِ - وَوَضَعَ إِصْبَعَيْهِ عَلَى عَيْنَيْهِ - وَسَمْعُ أُذُنَىَّ هَاتَيْنِ وَوَعَاهُ قَلْبِي هَذَا - وَأَشَارَ إِلَى مَنَاطِ قَلْبِهِ - رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَقُولُ " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ عَنْهُ أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ " . قَالَ فَقُلْتُ لَهُ أَنَا يَا عَمِّ لَوْ أَنَّكَ أَخَذْتَ بُرْدَةَ غُلاَمِكَ وَأَعْطَيْتَهُ مَعَافِرِيَّكَ وَأَخَذْتَ مَعَافِرِيَّهُ وَأَعْطَيْتَهُ بُرْدَتَكَ فَكَانَتْ عَلَيْكَ حُلَّةٌ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ . فَمَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِ يَا ابْنَ أَخِي بَصَرُ عَيْنَىَّ هَاتَيْنِ وَسَمْعُ أُذُنَىَّ هَاتَيْنِ وَوَعَاهُ قَلْبِي هَذَا - وَأَشَارَ إِلَى مَنَاطِ قَلْبِهِ - رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَقُولُ " أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَأَلْبِسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ " . وَكَانَ أَنْ أَعْطَيْتُهُ مِنْ مَتَاعِ الدُّنْيَا أَهْوَنَ عَلَىَّ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ حَسَنَاتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ . ثُمَّ مَضَيْنَا حَتَّى أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فِي مَسْجِدِهِ وَهُوَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُشْتَمِلاً بِهِ فَتَخَطَّيْتُ الْقَوْمَ حَتَّى جَلَسْتُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَقُلْتُ يَرْحَمُكَ اللَّهُ أَتُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَرِدَاؤُكَ إِلَى جَنْبِكَ قَالَ فَقَالَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي هَكَذَا وَفَرَّقَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَقَوَّسَهَا أَرَدْتُ أَنْ يَدْخُلَ عَلَىَّ الأَحْمَقُ مِثْلُكَ فَيَرَانِي كَيْفَ أَصْنَعُ فَيَصْنَعُ مِثْلَهُ . أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مَسْجِدِنَا هَذَا وَفِي يَدِهِ عُرْجُونُ ابْنِ طَابٍ فَرَأَى فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ نُخَامَةً فَحَكَّهَا بِالْعُرْجُونِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ " أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يُعْرِضَ اللَّهُ عَنْهُ " . قَالَ فَخَشَعْنَا ثُمَّ قَالَ " أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يُعْرِضَ اللَّهُ عَنْهُ " . قَالَ فَخَشَعْنَا ثُمَّ قَالَ " أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يُعْرِضَ اللَّهُ عَنْهُ " . قُلْنَا لاَ أَيُّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قِبَلَ وَجْهِهِ فَلاَ يَبْصُقَنَّ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ تَحْتَ رِجْلِهِ الْيُسْرَى فَإِنْ عَجِلَتْ بِهِ بَادِرَةٌ فَلْيَقُلْ بِثَوْبِهِ هَكَذَا " . ثُمَّ طَوَى ثَوْبَهُ بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ فَقَالَ " أَرُونِي عَبِيرًا " . فَقَامَ فَتًى مِنَ الْحَىِّ يَشْتَدُّ إِلَى أَهْلِهِ فَجَاءَ بِخَلُوقٍ فِي رَاحَتِهِ فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَعَلَهُ عَلَى رَأْسِ الْعُرْجُونِ ثُمَّ لَطَخَ بِهِ عَلَى أَثَرِ النُّخَامَةِ . فَقَالَ جَابِرٌ فَمِنْ هُنَاكَ جَعَلْتُمُ الْخَلُوقَ فِي مَسَاجِدِكُمْ . سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَزْوَةِ بَطْنِ بُوَاطٍ وَهُوَ يَطْلُبُ الْمَجْدِيَّ بْنَ عَمْرٍو الْجُهَنِيَّ وَكَانَ النَّاضِحُ يَعْتَقِبُهُ مِنَّا الْخَمْسَةُ وَالسِّتَّةُ وَالسَّبْعَةُ فَدَارَتْ عُقْبَةُ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ عَلَى نَاضِحٍ لَهُ فَأَنَاخَهُ فَرَكِبَهُ ثُمَّ بَعَثَهُ فَتَلَدَّنَ عَلَيْهِ بَعْضَ التَّلَدُّنِ فَقَالَ لَهُ شَأْ لَعَنَكَ اللَّهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ هَذَا اللاَّعِنُ بَعِيرَهُ " . قَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " انْزِلْ عَنْهُ فَلاَ تَصْحَبْنَا بِمَلْعُونٍ لاَ تَدْعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ وَلاَ تَدْعُوا عَلَى أَوْلاَدِكُمْ وَلاَ تَدْعُوا عَلَى أَمْوَالِكُمْ لاَ تُوَافِقُوا مِنَ اللَّهِ سَاعَةً يُسْأَلُ فِيهَا عَطَاءٌ فَيَسْتَجِيبُ لَكُمْ " . سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى إِذَا كَانَتْ عُشَيْشِيَةٌ وَدَنَوْنَا مَاءً مِنْ مِيَاهِ الْعَرَبِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ رَجُلٌ يَتَقَدَّمُنَا فَيَمْدُرُ الْحَوْضَ فَيَشْرَبُ وَيَسْقِينَا " . قَالَ جَابِرٌ فَقُمْتُ فَقُلْتُ هَذَا رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَىُّ رَجُلٍ مَعَ جَابِرٍ " . فَقَامَ جَبَّارُ بْنُ صَخْرٍ فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْبِئْرِ فَنَزَعْنَا فِي الْحَوْضِ سَجْلاً أَوْ سَجْلَيْنِ ثُمَّ مَدَرْنَاهُ ثُمَّ نَزَعْنَا فِيهِ حَتَّى أَفْهَقْنَاهُ فَكَانَ أَوَّلَ طَالِعٍ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَتَأْذَنَانِ " . قُلْنَا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَأَشْرَعَ نَاقَتَهُ فَشَرِبَتْ شَنَقَ لَهَا فَشَجَتْ فَبَالَتْ ثُمَّ عَدَلَ بِهَا فَأَنَاخَهَا ثُمَّ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْحَوْضِ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ ثُمَّ قُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ مِنْ مُتَوَضَّإِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَهَبَ جَبَّارُ بْنُ صَخْرٍ يَقْضِي حَاجَتَهُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِيُصَلِّيَ وَكَانَتْ عَلَىَّ بُرْدَةٌ ذَهَبْتُ أَنْ أُخَالِفَ بَيْنَ طَرَفَيْهَا فَلَمْ تَبْلُغْ لِي وَكَانَتْ لَهَا ذَبَاذِبُ فَنَكَّسْتُهَا ثُمَّ خَالَفْتُ بَيْنَ طَرَفَيْهَا ثُمَّ تَوَاقَصْتُ عَلَيْهَا ثُمَّ جِئْتُ حَتَّى قُمْتُ عَنْ يَسَارِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَدَارَنِي حَتَّى أَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ ثُمَّ جَاءَ جَبَّارُ بْنُ صَخْرٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَاءَ فَقَامَ عَنْ يَسَارِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِيَدَيْنَا جَمِيعًا فَدَفَعَنَا حَتَّى أَقَامَنَا خَلْفَهُ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَرْمُقُنِي وَأَنَا لاَ أَشْعُرُ ثُمَّ فَطِنْتُ بِهِ فَقَالَ هَكَذَا بِيَدِهِ يَعْنِي شُدَّ وَسَطَكَ فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَا جَابِرُ " . قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " إِذَا كَانَ وَاسِعًا فَخَالِفْ بَيْنَ طَرَفَيْهِ وَإِذَا كَانَ ضَيِّقًا فَاشْدُدْهُ عَلَى حِقْوِكَ " . سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكَانَ قُوتُ كُلِّ رَجُلٍ مِنَّا فِي كُلِّ يَوْمٍ تَمْرَةً فَكَانَ يَمَصُّهَا ثُمَّ يَصُرُّهَا فِي ثَوْبِهِ وَكُنَّا نَخْتَبِطُ بِقِسِيِّنَا وَنَأْكُلُ حَتَّى قَرِحَتْ أَشْدَاقُنَا فَأُقْسِمُ أُخْطِئَهَا رَجُلٌ مِنَّا يَوْمًا فَانْطَلَقْنَا بِهِ نَنْعَشُهُ فَشَهِدْنَا أَنَّهُ لَمْ يُعْطَهَا فَأُعْطِيَهَا فَقَامَ فَأَخَذَهَا . سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى نَزَلْنَا وَادِيًا أَفْيَحَ فَذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقْضِي حَاجَتَهُ فَاتَّبَعْتُهُ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَرَ شَيْئًا يَسْتَتِرُ بِهِ فَإِذَا شَجَرَتَانِ بِشَاطِئِ الْوَادِي فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى إِحْدَاهُمَا فَأَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِهَا فَقَالَ " انْقَادِي عَلَىَّ بِإِذْنِ اللَّهِ " . فَانْقَادَتْ مَعَهُ كَالْبَعِيرِ الْمَخْشُوشِ الَّذِي يُصَانِعُ قَائِدَهُ حَتَّى أَتَى الشَّجَرَةَ الأُخْرَى فَأَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِهَا فَقَالَ " انْقَادِي عَلَىَّ بِإِذْنِ اللَّهِ " . فَانْقَادَتْ مَعَهُ كَذَلِكَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْمَنْصَفِ مِمَّا بَيْنَهُمَا لأَمَ بَيْنَهُمَا - يَعْنِي جَمَعَهُمَا - فَقَالَ " الْتَئِمَا عَلَىَّ بِإِذْنِ اللَّهِ " . فَالْتَأَمَتَا قَالَ جَابِرٌ فَخَرَجْتُ أُحْضِرُ مَخَافَةَ أَنْ يُحِسَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِقُرْبِي فَيَبْتَعِدَ - وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ فَيَتَبَعَّدَ - فَجَلَسْتُ أُحَدِّثُ نَفْسِي فَحَانَتْ مِنِّي لَفْتَةٌ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُقْبِلاً وَإِذَا الشَّجَرَتَانِ قَدِ افْتَرَقَتَا فَقَامَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا عَلَى سَاقٍ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَفَ وَقْفَةً فَقَالَ بِرَأْسِهِ هَكَذَا - وَأَشَارَ أَبُو إِسْمَاعِيلَ بِرَأْسِهِ يَمِينًا وَشِمَالاً - ثُمَّ أَقْبَلَ فَلَمَّا انْتَهَى إِلَىَّ قَالَ " يَا جَابِرُ هَلْ رَأَيْتَ مَقَامِي " . قُلْتُ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " فَانْطَلِقْ إِلَى الشَّجَرَتَيْنِ فَاقْطَعْ مِنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا غُصْنًا فَأَقْبِلْ بِهِمَا حَتَّى إِذَا قُمْتَ مَقَامِي فَأَرْسِلْ غُصْنًا عَنْ يَمِينِكَ وَغُصْنًا عَنْ يَسَارِكَ " . قَالَ جَابِرٌ فَقُمْتُ فَأَخَذْتُ حَجَرًا فَكَسَرْتُهُ وَحَسَرْتُهُ فَانْذَلَقَ لِي فَأَتَيْتُ الشَّجَرَتَيْنِ فَقَطَعْتُ مِنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا غُصْنًا ثُمَّ أَقْبَلْتُ أَجُرُّهُمَا حَتَّى قُمْتُ مَقَامَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرْسَلْتُ غُصْنًا عَنْ يَمِينِي وَغُصْنًا عَنْ يَسَارِي ثُمَّ لَحِقْتُهُ فَقُلْتُ قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَعَمَّ ذَاكَ قَالَ " إِنِّي مَرَرْتُ بِقَبْرَيْنِ يُعَذَّبَانِ فَأَحْبَبْتُ بِشَفَاعَتِي أَنْ يُرَفَّهَ عَنْهُمَا مَا دَامَ الْغُصْنَانِ رَطْبَيْنِ " . قَالَ فَأَتَيْنَا الْعَسْكَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا جَابِرُ نَادِ بِوَضُوءٍ " . فَقُلْتُ أَلاَ وَضُوءَ أَلاَ وَضُوءَ أَلاَ وَضُوءَ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا وَجَدْتُ فِي الرَّكْبِ مِنْ قَطْرَةٍ وَكَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يُبَرِّدُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَاءَ فِي أَشْجَابٍ لَهُ عَلَى حِمَارَةٍ مِنْ جَرِيدٍ قَالَ فَقَالَ لِيَ " انْطَلِقْ إِلَى فُلاَنِ بْنِ فُلاَنٍ الأَنْصَارِيِّ فَانْظُرْ هَلْ فِي أَشْجَابِهِ مِنْ شَىْءٍ " . قَالَ فَانْطَلَقْتُ إِلَيْهِ فَنَظَرْتُ فِيهَا فَلَمْ أَجِدْ فِيهَا إِلاَّ قَطْرَةً فِي عَزْلاَءِ شَجْبٍ مِنْهَا لَوْ أَنِّي أُفْرِغُهُ لَشَرِبَهُ يَابِسُهُ . فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَمْ أَجِدْ فِيهَا إِلاَّ قَطْرَةً فِي عَزْلاَءِ شَجْبٍ مِنْهَا لَوْ أَنِّي أُفْرِغُهُ لَشَرِبَهُ يَابِسُهُ قَالَ " اذْهَبْ فَأْتِنِي بِهِ " . فَأَتَيْتُهُ بِهِ فَأَخَذَهُ بِيَدِهِ فَجَعَلَ يَتَكَلَّمُ بِشَىْءٍ لاَ أَدْرِي مَا هُوَ وَيَغْمِزُهُ بِيَدَيْهِ ثُمَّ أَعْطَانِيهِ فَقَالَ " يَا جَابِرُ نَادِ بِجَفْنَةٍ " . فَقُلْتُ يَا جَفْنَةَ الرَّكْبِ . فَأُتِيتُ بِهَا تُحْمَلُ فَوَضَعْتُهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ فِي الْجَفْنَةِ هَكَذَا فَبَسَطَهَا وَفَرَّقَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ ثُمَّ وَضَعَهَا فِي قَعْرِ الْجَفْنَةِ وَقَالَ " خُذْ يَا جَابِرُ فَصُبَّ عَلَىَّ وَقُلْ بِاسْمِ اللَّهِ " . فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ وَقُلْتُ بِاسْمِ اللَّهِ . فَرَأَيْتُ الْمَاءَ يَتَفَوَّرُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ فَارَتِ الْجَفْنَةُ وَدَارَتْ حَتَّى امْتَلأَتْ فَقَالَ " يَا جَابِرُ نَادِ مَنْ كَانَ لَهُ حَاجَةٌ بِمَاءٍ " . قَالَ فَأَتَى النَّاسُ فَاسْتَقَوْا حَتَّى رَوَوْا قَالَ فَقُلْتُ هَلْ بَقِيَ أَحَدٌ لَهُ حَاجَةٌ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ مِنَ الْجَفْنَةِ وَهِيَ مَلأَى . وَشَكَا النَّاسُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْجُوعَ فَقَالَ " عَسَى اللَّهُ أَنْ يُطْعِمَكُمْ " . فَأَتَيْنَا سِيفَ الْبَحْرِ فَزَخَرَ الْبَحْرُ زَخْرَةً فَأَلْقَى دَابَّةً فَأَوْرَيْنَا عَلَى شِقِّهَا النَّارَ فَاطَّبَخْنَا وَاشْتَوَيْنَا وَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا . قَالَ جَابِرٌ فَدَخَلْتُ أَنَا وَفُلاَنٌ وَفُلاَنٌ حَتَّى عَدَّ خَمْسَةً فِي حِجَاجِ عَيْنِهَا مَا يَرَانَا أَحَدٌ حَتَّى خَرَجْنَا فَأَخَذْنَا ضِلَعًا مِنْ أَضْلاَعِهِ فَقَوَّسْنَاهُ ثُمَّ دَعَوْنَا بِأَعْظَمِ رَجُلٍ فِي الرَّكْبِ وَأَعْظَمِ جَمَلٍ فِي الرَّكْبِ وَأَعْظَمِ كِفْلٍ فِي الرَّكْبِ فَدَخَلَ تَحْتَهُ مَا يُطَأْطِئُ رَأْسَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 55: كتاب الزهد والرقائق