صحیح مسلم 5315: كتاب الزهد والرقائق

حضرت براء بن عازبؓ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ میرے والد کے پاس ان کے گھر میں آئے اور ان سے ایک کجاوہ خریدا اور عازبؓ سے کہا کہ میرے ساتھ اپنے بیٹے کو بھیجو کہ میرے ساتھ اسے میرے گھر تک اٹھا کر لے جائے میرے والد نے مجھے کہا کہ اسے اٹھاؤ۔ میں نے اسے اٹھا لیا اور میرے والد بھی ان کے ساتھ اس کی قیمت لینے کے لئے چل پڑے، میرے والد نے ان سے کہا اے ابو بکرؓ مجھے یہ بتائیں کہ آپ جب رسول اللہﷺ کے ساتھ رات کو سفر پر نکلے تو آپ دونوں نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ ہم ساری رات چلتے رہے یہاں تک کہ دوپہر ہوگئی اور راستہ خالی ہوگیا اور اس راستہ میں کوئی چلنے والا نہ رہا یہاں تک کہ ایک بلند چٹان ہمارے سامنے آئی، اس کا سایہ تھا ابھی اس پر دھوپ نہیں آئی تھی۔ ہم اس کے قریب اُترے۔ میں اس پتھر کے پاس آیا اور اپنے ہاتھ سے ایک جگہ کو برابر کیا جہاں نبیﷺ اس کے سائے میں سو جائیں اور میں نے اپنی فر (fur) کی چادر بچھا دی اور عرض کی یا رسولؐ اللہ! آپؐ سو جائیں، میں آپؐ کا پہرہ دیتا ہوں چنانچہ آپؐ سو گئے۔ میں آپؐ کے پہرہ کے لئے نکلا تو میں نے سامنے سے ایک چرواہے کو اپنی بکریوں کے ساتھ اس چٹان کی طرف آتے دیکھا، اس کا بھی وہی مقصد تھا جو ہمارا تھا۔ میں اسے ملا اور کہا کہ اے لڑکے تم کس کے (ملازم) ہو؟ اس نے کہا کہ اہلِ (مدینہ) میں سے ایک شخص کا۔ میں نے کہا کیا تمہاری بکریوں میں دودھ ہے؟ اس نے کہا ہاں، میں نے کہا کیا تم میرے لئے دودھ دوہو گے؟ اس نے کہا ہاں، اس نے بکری لی، میں نے کہا کہ اس کے تھن سے بال، مٹی اور گندگی جھاڑ دو- راوی کہتے ہیں کہ میں نے براء کو دیکھا کہ وہ اپنا ہاتھ دوسرے پر مار رہے تھے- اس نے ایک برتن میں کچھ دودھ دوہا۔ وہ کہتے ہیں میرے پاس ایک چھاگل تھی جس میں میں نبیﷺ کے لئے پانی رکھتا تھا تاکہ آپؐ اسے پیئیں اور وضوء کریں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے پاس آیا لیکن میں آپؐ کو نیند سے جگانا پسند نہ کرتا تھا مگر جب میں آپؐ کے پاس گیا تو آپؐ جاگ گئے تھے۔ میں نے دودھ پر کچھ پانی ڈالا یہاں تک کہ اس کا نچلا حصہ (بھی) ٹھنڈا ہو گیا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس دودھ سے پی لیں۔ وہ کہتے ہیں کہ آپؐ نے پیا یہاں تک کہ میں خوش ہوگیا پھر آپؐ نے فرمایا کیا چلنے کا وقت نہیں ہوا؟ میں نے عرض کیا جی حضور۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم سورج کے زوال کے بعد چلے اور سراقہ بن مالک نے ہمارا پیچھا کیا ہم سخت زمین پر تھے، میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم تک پہنچ گئے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا غم نہ کر یقینا اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ رسول اللہﷺ نے اس کے خلاف دعا کی تو اس کا گھوڑا پیٹ تک دھنس گیا۔ اس نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تم دونوں نے مجھے بد دعا دی ہے، اس لئے میرے لئے دعا کریں اللہ کے نام کا یہ وعدہ ہے کہ میں تعاقب کرنے والوں کو آپ دونوں سے واپس کر دوں گا کیونکہ اللہ تم دونوں کے ساتھ ہے۔ پھر آپؐ نے دعا کی تو اسے نجات ملی۔ وہ واپس لوٹ گیا اور جس سے بھی وہ ملتا تو وہ کہتا کہ میں تمہارے لئے کافی ہوں یہاں نہیں ہیں، اس طرح جس سے بھی وہ ملتا اسے لوٹا دیتا۔ وہ (حضرت ابو بکرؓ) کہتے ہیں اس نے ہم سے وفا کی۔ ایک روایت میں (جَائَ اَبُوْ بَکْرِ الصِّدِّیْقِ اِلیَ فِی مَنْزِلِہِ کی بجائے) اِشْتَرَی اَبُوْ بَکْرٍ مِنْ اَبِیْ رَحْلًا بِثَلَاثَۃَ عَشَرَ دِرْھَمًا کے الفاظ ہیں مگر اس میں یہ بھی ہے کہ جب وہ قریب ہوا تو رسول اللہﷺ نے اسے بد دعا دی تو اس کا گھوڑا پیٹ تک دھنس گیا اور وہ اس سے کود گیا اور کہا کہ اے محمدؐ! مجھے پتہ چل گیا ہے کہ یہ آپؐ کا کام ہے، آپؐ میرے لئے اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے اس حالت سے جس میں میں ہوں نجات دے اور یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے پچھلوں پر اس بات کو اندھیرے میں رکھوں گا، یہ میرا ترکش ہے اس میں سے ایک تیر لیں، آپؐ فلاں فلاں جگہ سے میرے اونٹوں اور غلاموں کے پاس سے گزریں گے جو آپ کی ضرورت ہو وہ لے لینا۔ آپؐ نے فرمایا مجھے تمہارے اونٹوں کی ضرورت نہیں۔ ہم رات کو مدینہ آئے تو لوگ آپس میں بحث کرنے لگے کہ ان میں سے کون ہے جس کے ہاں رسول اللہﷺ قیام فرمائیں گے۔ تو آپؐ نے فرمایا کہ میں عبد المطلب کے ننہال بنی نجار کے ہاں قیام کروں گا۔ اسی طرح میں ان کا احترام کروں گا۔ مرد اور عورتیں گھروں کے اوپر چڑھ گئے اور بچے اور خادم راستوں میں پھیل گئے وہ یا محمدؐ یا رسولؐ اللہ! یا محمدؐ یا رسولؐ اللہ! پکارتے تھے۔

حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ جَاءَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ إِلَى أَبِي فِي مَنْزِلِهِ فَاشْتَرَى مِنْهُ رَحْلاً فَقَالَ لِعَازِبٍ ابْعَثْ مَعِيَ ابْنَكَ يَحْمِلْهُ مَعِي إِلَى مَنْزِلِي فَقَالَ لِي أَبِي احْمِلْهُ . فَحَمَلْتُهُ وَخَرَجَ أَبِي مَعَهُ يَنْتَقِدُ ثَمَنَهُ فَقَالَ لَهُ أَبِي يَا أَبَا بَكْرٍ حَدِّثْنِي كَيْفَ صَنَعْتُمَا لَيْلَةَ سَرَيْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ نَعَمْ أَسْرَيْنَا لَيْلَتَنَا كُلَّهَا حَتَّى قَامَ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ وَخَلاَ الطَّرِيقُ فَلاَ يَمُرُّ فِيهِ أَحَدٌ حَتَّى رُفِعَتْ لَنَا صَخْرَةٌ طَوِيلَةٌ لَهَا ظِلٌّ لَمْ تَأْتِ عَلَيْهِ الشَّمْسُ بَعْدُ فَنَزَلْنَا عِنْدَهَا فَأَتَيْتُ الصَّخْرَةَ فَسَوَّيْتُ بِيَدِي مَكَانًا يَنَامُ فِيهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي ظِلِّهَا ثُمَّ بَسَطْتُ عَلَيْهِ فَرْوَةً ثُمَّ قُلْتُ نَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَنَا أَنْفُضُ لَكَ مَا حَوْلَكَ فَنَامَ وَخَرَجْتُ أَنْفُضُ مَا حَوْلَهُ فَإِذَا أَنَا بِرَاعِي غَنَمٍ مُقْبِلٍ بِغَنَمِهِ إِلَى الصَّخْرَةِ يُرِيدُ مِنْهَا الَّذِي أَرَدْنَا فَلَقِيتُهُ فَقُلْتُ لِمَنْ أَنْتَ يَا غُلاَمُ فَقَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قُلْتُ أَفِي غَنَمِكَ لَبَنٌ قَالَ نَعَمْ . قُلْتُ أَفَتَحْلُبُ لِي قَالَ نَعَمْ . فَأَخَذَ شَاةً فَقُلْتُ لَهُ انْفُضِ الضَّرْعَ مِنَ الشَّعَرِ وَالتُّرَابِ وَالْقَذَى - قَالَ فَرَأَيْتُ الْبَرَاءَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ عَلَى الأُخْرَى يَنْفُضُ - فَحَلَبَ لِي فِي قَعْبٍ مَعَهُ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ قَالَ وَمَعِي إِدَاوَةٌ أَرْتَوِي فِيهَا لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لِيَشْرَبَ مِنْهَا وَيَتَوَضَّأَ - قَالَ - فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَكَرِهْتُ أَنْ أُوقِظَهُ مِنْ نَوْمِهِ فَوَافَقْتُهُ اسْتَيْقَظَ فَصَبَبْتُ عَلَى اللَّبَنِ مِنَ الْمَاءِ حَتَّى بَرَدَ أَسْفَلُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْرَبْ مِنْ هَذَا اللَّبَنِ - قَالَ - فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ ثُمَّ قَالَ " أَلَمْ يَأْنِ لِلرَّحِيلِ " . قُلْتُ بَلَى . قَالَ فَارْتَحَلْنَا بَعْدَ مَا زَالَتِ الشَّمْسُ وَاتَّبَعَنَا سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ - قَالَ - وَنَحْنُ فِي جَلَدٍ مِنَ الأَرْضِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُتِينَا فَقَالَ " لاَ تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا " . فَدَعَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَارْتَطَمَتْ فَرَسُهُ إِلَى بَطْنِهَا أُرَى فَقَالَ إِنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّكُمَا قَدْ دَعَوْتُمَا عَلَىَّ فَادْعُوَا لِي فَاللَّهُ لَكُمَا أَنْ أَرُدَّ عَنْكُمَا الطَّلَبَ . فَدَعَا اللَّهَ فَنَجَى فَرَجَعَ لاَ يَلْقَى أَحَدًا إِلاَّ قَالَ قَدْ كَفَيْتُكُمْ مَا هَا هُنَا فَلاَ يَلْقَى أَحَدًا إِلاَّ رَدَّهُ - قَالَ - وَوَفَى لَنَا . وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ح وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ كِلاَهُمَا عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ اشْتَرَى أَبُو بَكْرٍ مِنْ أَبِي رَحْلاً بِثَلاَثَةَ عَشَرَ دِرْهَمًا وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ زُهَيْرٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ مِنْ رِوَايَةِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ فَلَمَّا دَنَا دَعَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَاخَ فَرَسُهُ فِي الأَرْضِ إِلَى بَطْنِهِ وَوَثَبَ عَنْهُ وَقَالَ يَا مُحَمَّدُ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ هَذَا عَمَلُكَ فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يُخَلِّصَنِي مِمَّا أَنَا فِيهِ وَلَكَ عَلَىَّ لأُعَمِّيَنَّ عَلَى مَنْ وَرَائِي وَهَذِهِ كِنَانَتِي فَخُذْ سَهْمًا مِنْهَا فَإِنَّكَ سَتَمُرُّ عَلَى إِبِلِي وَغِلْمَانِي بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا فَخُذْ مِنْهَا حَاجَتَكَ قَالَ " لاَ حَاجَةَ لِي فِي إِبِلِكَ " . فَقَدِمْنَا الْمَدِينَةَ لَيْلاً فَتَنَازَعُوا أَيُّهُمْ يَنْزِلُ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَنْزِلُ عَلَى بَنِي النَّجَّارِ أَخْوَالِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أُكْرِمُهُمْ بِذَلِكَ " . فَصَعِدَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ فَوْقَ الْبُيُوتِ وَتَفَرَّقَ الْغِلْمَانُ وَالْخَدَمُ فِي الطُّرُقِ يُنَادُونَ يَا مُحَمَّدُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَا مُحَمَّدُ يَا رَسُولَ اللَّهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 55: كتاب الزهد والرقائق

آج 10 میں سے 10 باقی