صحیح مسلم 5316: كتاب التفسير
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل کو کہا گیا کہ اس دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو جاؤ اور کہو ہم بوجھ ہلکا کرنے کی التجا کرتے ہیں تمہاری خطائیں بخش دی جائیں گی مگر انہوں نے بات بدل دی اور وہ دروازہ میں آہستہ آہستہ اپنی پیٹھ کے بل گھسٹ کر چل رہے تھے اور کہہ رہے تھے سٹہ میں دانہ!
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ { ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ يُغْفَرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ} فَبَدَّلُوا فَدَخَلُوا الْبَابَ يَزْحَفُونَ عَلَى أَسْتَاهِهِمْ وَقَالُوا حَبَّةٌ فِي شَعَرَةٍ" .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی