صحیح مسلم 5318: كتاب التفسير
حضرت طارقؓ بن شہاب بیان کرتے ہیں کہ یہود نے حضرت عمرؓ سے کہا آپ لوگ ایک آیت پڑھتے ہیں اگر وہ ہم پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید بنا لیتے۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا میں خوب جانتا ہوں کہ وہ آیت کہاں اور کس دن اتری؟ اور جب وہ اتری اس وقت رسول اللہﷺ کہاں تھے یہ آیت عرفہ میں اتری اور رسول اللہﷺ عرفہ میں وقوف فرما تھے۔ سفیان کہتے ہیں کہ مجھے اس بات میں شبہ ہے کہ وہ جمعہ کا دن تھا یا نہیں۔ اس آیت سے اَلْیَومَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دینَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتی مراد ہے۔
حَدَّثَنِي أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ - وَهُوَ ابْنُ مَهْدِيٍّ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ الْيَهُودَ قَالُوا لِعُمَرَ إِنَّكُمْ تَقْرَءُونَ آيَةً لَوْ أُنْزِلَتْ فِينَا لاَتَّخَذْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ عِيدًا . فَقَالَ عُمَرُ إِنِّي لأَعْلَمُ حَيْثُ أُنْزِلَتْ وَأَىَّ يَوْمٍ أُنْزِلَتْ وَأَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَيْثُ أُنْزِلَتْ أُنْزِلَتْ بِعَرَفَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ . قَالَ سُفْيَانُ أَشُكُّ كَانَ يَوْمَ جُمُعَةٍ أَمْ لاَ . يَعْنِي { الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي}
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی