صحیح مسلم 5319: كتاب التفسير
حضرت طارق بن شہابؓ بیان کرتے ہیں کہ یہود نے حضرت عمرؓ سے کہا اگر ہم گروہ یہود پر یہ آیت نازل ہوتی اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا۔ ترجمہ: آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کردی اور تمہارے لئے دینِ اسلام کو پسند کر لیا۔ 1اور ہم وہ دن جانتے جس میں وہ نازل ہوئی تو ہم اس دن کو عید بنا لیتے۔ وہ (حضرت طارق بن شہابؓ) کہتے ہیں حضرت عمرؓ نے فرمایا مجھے اس دن کا علم ہے جب یہ آیت نازل ہوئی اور اس گھڑی کا بھی اور یہ بھی کہ رسول اللہﷺ کہاں تھے جب یہ آیت نازل ہوئی۔ یہ مزدلفہ کی رات نازل ہوئی اور ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ عرفات میں تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ قَالَتِ الْيَهُودُ لِعُمَرَ لَوْ عَلَيْنَا مَعْشَرَ يَهُودَ نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِينًا} نَعْلَمُ الْيَوْمَ الَّذِي أُنْزِلَتْ فِيهِ لاَتَّخَذْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ عِيدًا . قَالَ فَقَالَ عُمَرُ فَقَدْ عَلِمْتُ الْيَوْمَ الَّذِي أُنْزِلَتْ فِيهِ وَالسَّاعَةَ وَأَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ نَزَلَتْ نَزَلَتْ لَيْلَةَ جَمْعٍ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِعَرَفَاتٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی