صحیح مسلم 5320: كتاب التفسير

حضرت طارق بن شہابؓ بیان کرتے ہیں کہ یہود میں سے ایک شخص حضرت عمرؓ کے پاس آیا اور کہنے لگا اے امیر المؤمنین! آپ لوگوں کی کتاب میں ایک آیت ہے جسے آپ لوگ پڑھتے ہیں اگر ہم گروہ یہود پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید بنا لیتے۔ آپ نے پوچھا کونسی آیت! اس نے کہا اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیتُ لَکُمُ الاِسْلَامَ دِیْنًا ترجمہ: آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کردی اور تمہارے لئے دینِ اسلام کو پسند کر لیا۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا مجھے وہ دن بھی خوب معلوم ہے جس دن یہ آیت نازل ہوئی اور وہ جگہ بھی جہاں یہ آیت نازل ہوئی۔ رسول اللہﷺ پر یہ آیت عرفات میں جمعہ کے دن اتری۔

وَحَدَّثَنِي عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَيْسٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ آيَةٌ فِي كِتَابِكُمْ تَقْرَءُونَهَا لَوْ عَلَيْنَا نَزَلَتْ مَعْشَرَ الْيَهُودِ لاَتَّخَذْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ عِيدًا . قَالَ وَأَىُّ آيَةٍ قَالَ { الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِينًا} فَقَالَ عُمَرُ إِنِّي لأَعْلَمُ الْيَوْمَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيهِ وَالْمَكَانَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيهِ نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِعَرَفَاتٍ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 56: كتاب التفسير

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

5:4

آج 10 میں سے 10 باقی