صحیح مسلم 5321: كتاب التفسير
ابن شہاب روایت کرتے ہیں کہ مجھے عروہ بن زبیرؓ نے بتایا کہ انہوں نے حضرت عائشہؓ سے اللہ کے اس ارشاد کے بارہ میں پوچھا وَاِنْ خِفْتُمْ اَنْ لَّا تُقْسِطُوْا فِی الْیَتٰمٰی فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ ِمنَ النِّسَآئِ مَثْنٰی وَثُلٰثَ وَرُبٰعْ ترجمہ: اور اگر تم ڈرو کہ تم یتامیٰ کے بارہ میں انصاف نہیں کر سکو گے تو عورتوں میں سے جو تمہیں پسند آئیں ان سے نکاح کرو دو دو اور تین تین اور چار چار۔ آپؓ نے فرمایا میری بہن کے بیٹے! یہ وہ یتیم لڑکی ہے جو اپنے ولی کی نگرانی میں ہو اور اس کے مال میں شریک ہو اور اس (ولی) کو اس کا مال اور اس کی خوبصورتی پسند آئے اس لئے ولی چاہے کہ اس سے شادی کر لے بغیر اس کے کہ اس کے مہر میں انصاف سے کام لے اور اس کو اتنا ہی دے جتنا دوسرا دے گا، ان کو (اس آیت میں) منع کردیا گیا کہ ان سے نکاح کریں سوائے اس کے کہ وہ انصاف سے کام لیں اور مہر میں (جو ایسی لڑکیوں کے لئے) بہترین طریق ہے وہاں تک پہنچیں اور ان کو حکم دیا گیا کہ ایسی لڑکیوں کے سوائے اور عورتوں سے جو ان کو پسند آئیں نکاح کریں۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں پھر لوگوں نے رسول اللہﷺ سے ان کے بارہ میں اس آیت کے بعد فتویٰ پوچھا تو اللہ عزّوجل نے یہ آیت نازل فرمائی یَسْتَفْتُوْنَکَ فِی النِّسَآئِ قُلِ اللَّہُ یُفْتِیْکُمْ فِیْھِنَّ وَمَا یُتْلٰی عَلَیْکُمْ فِی الْکِتَابِ فِی یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّا تِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ اَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ۔ ترجمہ: اور وہ تجھ سے عورتوں کے بارہ میں فتویٰ پوچھتے ہیں تو کہہ دے کہ اللہ تمہیں ان کے متعلق فتو یٰ دیتا ہے اور (متوجہ کرتا ہے اس طرف) جو تم پر کتاب میں ان یتیم عورتوں کے متعلق پڑھا جا چکا ہے جن کو تم وہ نہیں دیتے جو ان کے حق میں فرض کیا گیا حالانکہ خواہش رکھتے ہو کہ ان سے نکاح کرو۔ حضرت عائشہؓ نے فرمایا یہ جو اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے اِنَّہُ یُتْلٰی عَلَیْکُمْ فِی الْکِتَابِ۔۔۔ اس سے مراد وہ پہلی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَاِنْ خِفْتُمْ اَنْ لَّا تُقْسِطُوْا فِی الْیَتٰمٰی فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ ِمنَ النِّسَآئِ حضرت عائشہؓ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا دوسری آیت وَتَرْغَبُوْنَ اَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ وہ بے رغبتی جو اس یتیم لڑکی سے ہو جو اپنے ولی کی نگرانی میں اور مال اور خوبصورتی میں کم ہو میں ایسے لوگوں کو منع کیا گیا کہ یتیم عورتوں کے مال اور خوبصورتی میں رغبت کی وجہ سے نکاح کریں، وہ انصاف کے ساتھ کام کریں اگر وہ ان سے بے رغبتی رکھتے ہوں۔ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ان کی اس بے رغبتی کی وجہ یہ ہو کہ وہ مال اور خوبصورتی میں کم ہیں۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ - قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا وَقَالَ حَرْمَلَةُ أَخْبَرَنَا - ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ { وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لاَ تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلاَثَ وَرُبَاعَ} قَالَتْ يَا ابْنَ أُخْتِي هِيَ الْيَتِيمَةُ تَكُونُ فِي حَجْرِ وَلِيِّهَا تُشَارِكُهُ فِي مَالِهِ فَيُعْجِبُهُ مَالُهَا وَجَمَالُهَا فَيُرِيدُ وَلِيُّهَا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا بِغَيْرِ أَنْ يُقْسِطَ فِي صَدَاقِهَا فَيُعْطِيَهَا مِثْلَ مَا يُعْطِيهَا غَيْرُهُ فَنُهُوا أَنْ يَنْكِحُوهُنَّ إِلاَّ أَنْ يُقْسِطُوا لَهُنَّ وَيَبْلُغُوا بِهِنَّ أَعْلَى سُنَّتِهِنَّ مِنَ الصَّدَاقِ وَأُمِرُوا أَنْ يَنْكِحُوا مَا طَابَ لَهُمْ مِنَ النِّسَاءِ سِوَاهُنَّ . قَالَ عُرْوَةُ قَالَتْ عَائِشَةُ ثُمَّ إِنَّ النَّاسَ اسْتَفْتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ هَذِهِ الآيَةِ فِيهِنَّ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ وَمَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ فِي يَتَامَى النِّسَاءِ اللاَّتِي لاَ تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ} . قَالَتْ وَالَّذِي ذَكَرَ اللَّهُ تَعَالَى أَنَّهُ يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ الآيَةُ الأُولَى الَّتِي قَالَ اللَّهُ فِيهَا { وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لاَ تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ} . قَالَتْ عَائِشَةُ وَقَوْلُ اللَّهِ فِي الآيَةِ الأُخْرَى { وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ} رَغْبَةَ أَحَدِكُمْ عَنِ الْيَتِيمَةِ الَّتِي تَكُونُ فِي حَجْرِهِ حِينَ تَكُونُ قَلِيلَةَ الْمَالِ وَالْجَمَالِ فَنُهُوا أَنْ يَنْكِحُوا مَا رَغِبُوا فِي مَالِهَا وَجَمَالِهَا مِنْ يَتَامَى النِّسَاءِ إِلاَّ بِالْقِسْطِ مِنْ أَجْلِ رَغْبَتِهِمْ عَنْهُنَّ . وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ جَمِيعًا عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ {وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لاَ تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى} وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ وَزَادَ فِي آخِرِهِ مِنْ أَجْلِ رَغْبَتِهِمْ عَنْهُنَّ إِذَا كُنَّ قَلِيلاَتِ الْمَالِ وَالْجَمَالِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 56: كتاب التفسير
مربوط حوالہ جات
قرآن کریم کی آیات
4:4 · 4:128