صحیح مسلم 5322: كتاب التفسير
حضرت عائشہؓ نے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد وَاِنْ خِفْتُمْ اَنْ لَّا تُقْسِطُوْا فِی الْیَتٰمٰی کے بارہ میں فرمایا یہ اس شخص کے بارہ میں اتاری گئی جس کے پاس یتیم لڑکی ہو اور وہ اس کا ولی اور وارث ہو اور وہ لڑکی مالدار ہو اور اس کا کوئی نہ ہو جو اس کی طرف سے وکالت کرے۔ تو اسے نہیں چاہئے کہ اس کے مال کی خاطر اس سے نکاح کرے اور پھر اس کے ذریعہ اسے تکلیف دے اور اس سے بدسلوکی کرے۔ پس (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا وَاِنْ خِفْتُمْ اَنْ لَّا تُقْسِطُوْا فِی الیَتَامَی فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ ِمنَ النِّسآئِ مَثْنَی وَثُلٰثَ وَ رُبٰعَ ترجمہ: اور اگر تم ڈرو کہ تم یتامیٰ کے بارہ میں انصاف نہیں کر سکو گے تو عورتوں میں سے جو تمہیں پسند آئیں ان سے نکاح کرو دو دو اور تین تین اور چار چار۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (وہ کرو) جو میں نے تمہارے لئے جائز کیا ہے اور اس کو چھوڑ دو جس کو تم نقصان پہنچاؤ گے۔
Urdu translation: Noor Foundation