صحیح مسلم 5323: كتاب التفسير
حضرت عائشہؓ سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد وَمَا یُتْلٰی عَلَیْکُمْ فیِ الْکِتَابِ فِی یَتَا مَی النِّسَآئِ الّٰتِی لَا تُؤْتُوْ نَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُونَ اَنْ تَنکِحُوھُنَّ کے بارہ میں فرماتی ہیں کہ یہ آیت یتیم لڑکی کے بارہ میں نازل ہوئی جو (لڑکی) کسی شخص کے پاس ہوتی۔ اور وہ اس کے مال میں شریک ہے۔ وہ اس سے (خود) شادی کرنا پسند نہیں کرتا اور یہ بھی ناپسند کرتا ہے کہ اپنے علاوہ کسی اور سے شادی کردے جو اس کے مال میں اس کا شریک ہو جائے گا۔ پس وہ اسے روکے رکھتا ہے کہ نہ اس سے شادی کرتا ہے نہ اس کی کسی اور سے شادی کرواتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ فِي قَوْلِهِ { وَمَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ فِي يَتَامَى النِّسَاءِ اللاَّتِي لاَ تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ} قَالَتْ أُنْزِلَتْ فِي الْيَتِيمَةِ تَكُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ فَتَشْرَكُهُ فِي مَالِهِ فَيَرْغَبُ عَنْهَا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا وَيَكْرَهُ أَنْ يُزَوِّجَهَا غَيْرَهُ فَيَشْرَكُهُ فِي مَالِهِ فَيَعْضِلُهَا فَلاَ يَتَزَوَّجُهَا وَلاَ يُزَوِّجُهَا غَيْرَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی