صحیح مسلم 5324: كتاب التفسير
حضرت عائشہؓ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد یَسْتَفْتُوْنَکَ فِی النِّسَآئِ یُفْتِیْکُمْ فِیْھِنَّ۔۔۔ الآیۃ کے بارہ میں فرماتی ہیں کہ یہ وہ یتیم لڑکی ہے جو کسی شخص کے پاس ہو اور ہو سکتا ہے کہ اس کے ساتھ مال میں بھی شریک ہو حتّٰی کہ کھجور کے درخت (کی ملکیت) میں، اس لئے وہ اس سے نکاح چاہتا ہو اور ناپسند کرتا ہو کہ اس کا نکاح کسی دوسرے سے کرائے مبادا وہ اس کے مال میں شریک ہو جائے اس لئے وہ اسے روکے رکھتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ فِي قَوْلِهِ { ويَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ} الآيَةَ قَالَتْ هِيَ الْيَتِيمَةُ الَّتِي تَكُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ لَعَلَّهَا أَنْ تَكُونَ قَدْ شَرِكَتْهُ فِي مَالِهِ حَتَّى فِي الْعَذْقِ فَيَرْغَبُ يَعْنِي أَنْ يَنْكِحَهَا وَيَكْرَهُ أَنْ يُنْكِحَهَا رَجُلاً فَيَشْرَكُهُ فِي مَالِهِ فَيَعْضِلُهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی