صحیح مسلم 5325: كتاب التفسير
حضرت عائشہ ؓ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد وَمَنْ کَانَ فَقِیِْرًا فَلْیَاْکُلْ بِالْمَعْرُوْفِ۔۔۔ ترجمہ: ہاں جو غریب ہو تو وہ مناسب طریق پر کھائے۔ 1 کے بارہ میں فرماتی ہیں کہ یہ آیت یتیم کے مال کے نگران کے بارہ میں اتری جو اس کی نگرانی کرتا ہو اور اس کو ٹھیک رکھتا ہو جب وہ اس کا محتاج ہو کہ وہ اس میں سے کھا سکتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ فِي قَوْلِهِ { وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ} قَالَتْ أُنْزِلَتْ فِي وَالِي مَالِ الْيَتِيمِ الَّذِي يَقُومُ عَلَيْهِ وَيُصْلِحُهُ إِذَا كَانَ مُحْتَاجًا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی