صحیح مسلم 5331: كتاب التفسير
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ اہل کوفہ نے اس آیت کے بارہ میں اختلاف کیا وَمَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزٓائُ ہُ جَہَنَّمْ ترجمہ: اور جو جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کردے تو اس کی جزا جہنم ہے۔ تو میں حضرت ابن عباسؓ کے پاس گیا اور اس کے بارہ میں ان سے پوچھا انہوں نے فرمایا یہ(آیت) آخر زمانہ میں نازل ہونے والی (وحی) میں سے ہے۔ اس کو کسی چیز نے منسوخ نہیں کیا۔ ایک روایت میں نَزَلَتْ فِیْ آخِرِ مَا اُنْزِلَتْ اور ایک روایت میں اِنَّھَا لَمِنْ آخِرِ مَا أُنْزِلَتْ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ النُّعْمَانِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ اخْتَلَفَ أَهْلُ الْكُوفَةِ فِي هَذِهِ الآيَةِ { وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ} فَرَحَلْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ عَنْهَا فَقَالَ لَقَدْ أُنْزِلَتْ آخِرَ مَا أُنْزِلَ ثُمَّ مَا نَسَخَهَا شَىْءٌ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ قَالاَ جَمِيعًا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ . فِي حَدِيثِ ابْنِ جَعْفَرٍ نَزَلَتْ فِي آخِرِ مَا أُنْزِلَ . وَفِي حَدِيثِ النَّضْرِ إِنَّهَا لَمِنْ آخِرِ مَا أُنْزِلَتْ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی