صحیح مسلم 534: كتاب الحيض

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے۔ انہوں نے بیان کیا کہ حضرت میمونہؓ کی خادمہ کو ایک بکری صدقہ دی گئی۔ وہ (بکری) مَر گئی تو رسول اللہﷺ کا گزر اس کے پاس سے ہوا۔ آپؐ نے فرمایا کہ تم نے اس کی کھال کیوں نہ لے لی کہ تم اسے رنگ کرتے اور اس کے ذریعہ فائدہ اُٹھاتے؟ انہوں نے کہا کہ وہ تو مُردہ ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ اس کا صرف کھانا حرام ہے۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تُصُدِّقَ عَلَى مَوْلاَةٍ لِمَيْمُونَةَ بِشَاةٍ فَمَاتَتْ فَمَرَّ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " هَلاَّ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا فَدَبَغْتُمُوهُ فَانْتَفَعْتُمْ بِهِ " . فَقَالُوا إِنَّهَا مَيْتَةٌ . فَقَالَ " إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَا " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي حَدِيثِهِمَا عَنْ مَيْمُونَةَ رضى الله عنها .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 3: كتاب الحيض

آج 10 میں سے 10 باقی