صحیح مسلم 540: كتاب الحيض
ابو الخیر بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن وَعْلَہ السَّبَاِی پر ’’پوستین‘‘ (fur) دیکھی تو میں نے اس کو چھؤا۔ انہوں نے کہا کہ آپ اس کو کیوں چھوتے ہیں؟ میں اس بارہ میں حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے پُوچھ چکا ہوں۔ میں نے کہا کہ ہم مغرب میں ہوتے ہیں تو ہمارے ساتھ بربری اور مجوسی ہوتے ہیں ہمارے پاس مینڈھے لائے جاتے ہیں جو انہوں نے ذبح کئے ہوتے ہیں لیکن ہم ان کے ذبیحے نہیں کھاتے۔ وہ ہمارے پاس مشکیزے لاتے ہیں اُن میں وہ چربی ڈالتے ہیں۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ہم نے اس بارہ میں رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا کہ اس کا رنگنا اس کا پاک ہونا ہے۔
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ ابْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ قَالَ رَأَيْتُ عَلَى ابْنِ وَعْلَةَ السَّبَئِيِّ فَرْوًا فَمَسِسْتُهُ فَقَالَ مَا لَكَ تَمَسُّهُ قَدْ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ قُلْتُ إِنَّا نَكُونُ بِالْمَغْرِبِ وَمَعَنَا الْبَرْبَرُ وَالْمَجُوسُ نُؤْتَى بِالْكَبْشِ قَدْ ذَبَحُوهُ وَنَحْنُ لاَ نَأْكُلُ ذَبَائِحَهُمْ وَيَأْتُونَا بِالسِّقَاءِ يَجْعَلُونَ فِيهِ الْوَدَكَ . فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَدْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ " دِبَاغُهُ طَهُورُهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی