صحیح مسلم 542: كتاب الحيض

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ ایک سفر میں نکلے یہاں تک کہ ہم جب بیداء یا ذات الجیش کے مقام پر پہنچے تو میرا ہار ٹوٹ کر گر گیا چنانچہ رسول اللہﷺ اس کی تلاش کے لئے ٹھہر گئے اور لوگ آپؐ کے ساتھ ٹھہر گئے، نہ ان کا قیام پانی پر تھا اور نہ ہی لوگوں کے پاس پانی تھا۔ تو لوگ حضرت ابوبکرؓ کے پاس آئے اور کہنے لگے کیا آپ دیکھتے نہیں کہ حضرت عائشہؓ نے کیا کیا؟ رسول اللہﷺ اور آپؐ کے ساتھ لوگوں کو بھی ٹھہرا دیا ہے نہ تو اس مقام پر پانی ہے اور نہ ہی ان کے پاس پانی ہے۔ حضرت ابو بکرؓ آئے اور رسول اللہﷺ اپنا سر مبارک میری ران پر رکھے سوئے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تم نے رسول اللہﷺ کو اور لوگوں کو روک رکھا ہے۔ اس جگہ پر جہاں پر پانی نہیں ہے اور نہ ہی ان (لوگوں) کے پاس پانی ہے۔ آپؓ (حضرت عائشہؓ) نے فرمایا کہ حضرت ابوبکرؓ نے مجھے ڈانٹا اور جو اللہ نے چاہا کہ وہ کہیں سو کہا اور میرے پہلو میں اپنے ہاتھ چبھونے لگے۔ رسول اللہﷺ کے سر مبارک کے میری ران پر ہونے نے مجھے حرکت سے روکے رکھا۔ پھر آپؐ سو گئے یہاں تک کہ آپؐ نے صبح اس حال میں کی کہ پانی نہیں تھا۔ تب اللہ تعالیٰ نے آیت تیمم ’’فَتَیَمَّمُوْا‘‘ نازل فرمائی۔ حضرت اسید بن حضیرؓ جو نقیبوں میں سے ایک تھے کہنے لگے کہ اے آلِ ابو بکرؓ یہ تمہاری پہلی برکت نہیں ہے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ پھر جب ہم نے اس اونٹ کو جس پر میں سوار تھی اُٹھایا تو ہار ہم نے اس کے نیچے پایا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْبَيْدَاءِ - أَوْ بِذَاتِ الْجَيْشِ - انْقَطَعَ عِقْدٌ لِي فَأَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْتِمَاسِهِ وَأَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ فَأَتَى النَّاسُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالُوا أَلاَ تَرَى إِلَى مَا صَنَعَتْ عَائِشَةُ أَقَامَتْ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبِالنَّاسِ مَعَهُ وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ . فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاضِعٌ رَأْسَهُ عَلَى فَخِذِي قَدْ نَامَ فَقَالَ حَبَسْتِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسَ وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ . قَالَتْ فَعَاتَبَنِي أَبُو بَكْرٍ وَقَالَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ وَجَعَلَ يَطْعُنُ بِيَدِهِ فِي خَاصِرَتِي فَلاَ يَمْنَعُنِي مِنَ التَّحَرُّكِ إِلاَّ مَكَانُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى فَخِذِي فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى أَصْبَحَ عَلَى غَيْرِ مَاءٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ التَّيَمُّمِ فَتَيَمَّمُوا . فَقَالَ أُسَيْدُ بْنُ الْحُضَيْرِ - وَهُوَ أَحَدُ النُّقَبَاءِ - مَا هِيَ بِأَوَّلِ بَرَكَتِكُمْ يَا آلَ أَبِي بَكْرٍ . فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَبَعَثْنَا الْبَعِيرَ الَّذِي كُنْتُ عَلَيْهِ فَوَجَدْنَا الْعِقْدَ تَحْتَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 3: كتاب الحيض

آج 10 میں سے 10 باقی