صحیح مسلم 543: كتاب الحيض

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ ایک ہار انہوں نے حضرت اسماءؓ سے مستعار لیا تھا وہ کھو گیا۔ رسول اللہﷺ نے اپنے صحابہؓ میں سے کچھ لوگ اس کی تلاش میں بھیجے اور نماز کا وقت ہو گیا۔ انہوں نے وضوء کے بغیر نماز ادا کی۔ جب وہ نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو اس بارہ میں آپؐ سے شکایت کی۔ آیت تیمم نازل ہوئی۔ حضرت اسید بن حضیرؓ نے (حضرت عائشہؓ) سے کہا اللہ آپؓ کو اس کی بہترین جزاء عطاء فرمائے۔ خدا کی قسم! کبھی کوئی مشکل آپؓ کے آڑے نہیں آئی مگر اللہ نے اس میں سے آپ کے لئے کوئی راہ نکال دی اور مسلمانوں کے لئے اس میں برکت رکھ دی۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَابْنُ بِشْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا اسْتَعَارَتْ مِنْ أَسْمَاءَ قِلاَدَةً فَهَلَكَتْ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِي طَلَبِهَا فَأَدْرَكَتْهُمُ الصَّلاَةُ فَصَلَّوْا بِغَيْرِ وُضُوءٍ فَلَمَّا أَتَوُا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم شَكَوْا ذَلِكَ إِلَيْهِ فَنَزَلَتْ آيَةُ التَّيَمُّمِ . فَقَالَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ جَزَاكِ اللَّهُ خَيْرًا فَوَاللَّهِ مَا نَزَلَ بِكِ أَمْرٌ قَطُّ إِلاَّ جَعَلَ اللَّهُ لَكِ مِنْهُ مَخْرَجًا وَجَعَلَ لِلْمُسْلِمِينَ فِيهِ بَرَكَةً .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 3: كتاب الحيض

آج 10 میں سے 10 باقی