صحیح مسلم 544: كتاب الحيض

شقیق ؓ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہؓ اور حضرت ابو موسیٰؓ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ حضرت ابو موسیٰ ؓ نے کہا کہ اے ابو عبد الرحمان! آپ کی کیا رائے ہے اگر کوئی آدمی جنبی ہو اور ایک ماہ تک پانی نہ پائے تو وہ نماز کا کیا کرے؟ حضرت عبد اللہؓ نے کہا وہ تیمم نہ کرے اگرچہ ایک مہینہ پانی نہ ملے۔ حضرت ابو موسیٰ ؓ نے کہا کہ سورۃ المائدۃ کی اس آیت کا کیا کرو گے؟ فَلَمْ َتجِدُوْا مآء ً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا اگر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمّم کرلو۔ (النساء: 44) حضرت عبد اللہؓ نے کہا کہ اگر اس آیت کی بناء پر انہیں رخصت دی جائے تو کوئی بعید نہیں کہ ٹھنڈے پانی کی وجہ سے وہ تیممّ کرنے لگیں حضرت ابو موسیٰ ؓ نے حضرت عبد اللہؓ سے کہا کہ کیا تم نے عمارؓ کی وہ بات نہیں سنی کہ مجھے رسول اللہﷺ نے کسی ضروری کام سے بھیجا۔ اس دوران میں جنبی ہوگیا مجھے پانی نہ ملا تو میں مٹی میں جانور کے لوٹنے کی طرح لوٹنے لگا پھر میں نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس بات کا آپؐ سے ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا تمہارے لئے اتنا کافی تھا کہ تم اپنے دونوں ہاتھوں سے یوں کرتے پھر آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک دفعہ زمین پر مارا پھر آپؐ نے اپنا بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ پر پھیرا اور ہتھیلیوں کی پشت اور اپنے چہرہ کا مسح کیا پھر حضرت عبد اللہؓ نے کہا کیا تم نے حضرت عمرؓ کو نہیں دیکھا کہ انہیں عمارؓ کی بات پر اطمینان نہیں تھا۔ شقیق ؓ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ ؓ نے حضرت عبد اللہ ؓ سے کہا اور (شقیق ؓ) نے ابو معاویہ جیسی روایت بیان کی سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تمہارے لئے یہ کافی تھا کہ تم اس طرح کرتے پھر آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک دفعہ زمین پر مارا اور اپنے دونوں ہاتھ جھاڑے اور اپنے چہرہ اور ہتھیلیوں کا مسح کیا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي مُوسَى فَقَالَ أَبُو مُوسَى يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلاً أَجْنَبَ فَلَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا كَيْفَ يَصْنَعُ بِالصَّلاَةِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لاَ يَتَيَمَّمُ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا . فَقَالَ أَبُو مُوسَى فَكَيْفَ بِهَذِهِ الآيَةِ فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ { فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا} فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَوْ رُخِّصَ لَهُمْ فِي هَذِهِ الآيَةِ - لأَوْشَكَ إِذَا بَرَدَ عَلَيْهِمُ الْمَاءُ أَنْ يَتَيَمَّمُوا بِالصَّعِيدِ . فَقَالَ أَبُو مُوسَى لِعَبْدِ اللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعْ قَوْلَ عَمَّارٍ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي حَاجَةٍ فَأَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ فَتَمَرَّغْتُ فِي الصَّعِيدِ كَمَا تَمَرَّغُ الدَّابَّةُ ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ " إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَقُولَ بِيَدَيْكَ هَكَذَا " . ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ الأَرْضَ ضَرْبَةً وَاحِدَةً ثُمَّ مَسَحَ الشِّمَالَ عَلَى الْيَمِينِ وَظَاهِرَ كَفَّيْهِ وَوَجْهَهُ . فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَوَلَمْ تَرَ عُمَرَ لَمْ يَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّار وَحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ قَالَ أَبُو مُوسَى لِعَبْدِ اللَّهِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِقِصَّتِهِ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَقُولَ هَكَذَا " . وَضَرَبَ بِيَدَيْهِ إِلَى الأَرْضِ فَنَفَضَ يَدَيْهِ فَمَسَحَ وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 3: كتاب الحيض

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

4:44

آج 10 میں سے 10 باقی