صحیح مسلم 545: كتاب الحيض

سعید بن عبدالرحمان بن ابزیٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ایک آدمی حضرت عمرؓ کے پاس آیا اور کہا میں جنبی ہو گیا ہوں اور پانی نہیں پاتا تو آپؓ نے فرمایا کہ نماز نہ پڑھو۔ حضرت عمارؓ کہنے لگے یا امیر المؤمنین! کیا آپ کو یاد نہیں کہ جب میں اور آپ ایک سریّہ میں تھے اور ہم جنبی ہو گئے تھے اور پانی نہ ملا۔ آپ نے تو نماز نہ پڑھی اور میں زمین میں لوٹتا تھا اور نماز پڑھ لی۔ تب نبیﷺ نے فرمایا کہ تیرے لئے یہ کافی تھا کہ تو اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر مارتا پھر جھاڑ کر دونوں (ہاتھوں) سے اپنے چہرے اور ہتھیلوں کا مسح کر لیتا۔ تب حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اے عمار! اللہ کا تقوٰی اختیار کر۔ وہ (عمارؓ) کہنے لگے اگر آپ چاہیں تو میں آگے بیان نہ کروں۔ ذَرّ نے اسی اسناد سے یہ حدیث بیان کی ہے جو حکم نے کی۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ ہم تمہیں اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جس کی ذمہ داری تم اٹھا رہے ہو۔ حکم کہتے ہیں کہ میں نے ابن عبدالرحمان بن ابزیٰ سے سنا۔ انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ ایک آدمی حضرت عمرؓ کے پاس آیا اور کہا میں جنبی ہو گیا ہوں اور پانی میسر نہیں اور باقی حدیث بیان کی اور اس میں یہ مزید کہا کہ حضرت عمارؓ نے کہا اے امیرؓ المؤمنین! اگر آپ چاہیں چونکہ اللہ نے آپ کا حق مجھ پر قائم کیا ہے اس کی بناء پر میں یہ روایت کسی کو نہ سناؤں گا۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ - عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَكَمُ عَنْ ذَرٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلاً أَتَى عُمَرَ فَقَالَ إِنِّي أَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدْ مَاءً . فَقَالَ لاَ تُصَلِّ . فَقَالَ عَمَّارٌ أَمَا تَذْكُرُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ أَنَا وَأَنْتَ فِي سَرِيَّةٍ فَأَجْنَبْنَا فَلَمْ نَجِدْ مَاءً فَأَمَّا أَنْتَ فَلَمْ تُصَلِّ وَأَمَّا أَنَا فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ وَصَلَّيْتُ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَضْرِبَ بِيَدَيْكَ الأَرْضَ ثُمَّ تَنْفُخَ ثُمَّ تَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَكَ وَكَفَّيْكَ " . فَقَالَ عُمَرُ اتَّقِ اللَّهَ يَا عَمَّارُ . قَالَ إِنْ شِئْتَ لَمْ أُحَدِّثْ بِهِ . قَالَ الْحَكَمُ وَحَدَّثَنِيهِ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ مِثْلَ حَدِيثِ ذَرٍّ قَالَ وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ عَنْ ذَرٍّ فِي هَذَا الإِسْنَادِ الَّذِي ذَكَرَ الْحَكَمُ فَقَالَ عُمَرُ نُوَلِّيكَ مَا تَوَلَّيْتَ . وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ قَالَ سَمِعْتُ ذَرًّا عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ قَالَ الْحَكَمُ وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلاً أَتَى عُمَرَ فَقَالَ إِنِّي أَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدْ مَاءً . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَزَادَ فِيهِ قَالَ عَمَّارٌ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنْ شِئْتَ لِمَا جَعَلَ اللَّهُ عَلَىَّ مِنْ حَقِّكَ لاَ أُحَدِّثُ بِهِ أَحَدًا وَلَمْ يَذْكُرْ حَدَّثَنِي سَلَمَةُ عَنْ ذَرٍّ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 3: كتاب الحيض

آج 10 میں سے 10 باقی