صحیح مسلم 548: كتاب الحيض
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ مدینہ کے کسی رستہ میں نبیﷺ اُن کو ملے جبکہ وہ (ابو ہریرہؓ) جنبی تھے۔ حضرت ابو ہریرہؓ چپکے سے چلے گئے اور جا کر غسل کیا۔ نبیﷺ کو وہ نظر نہ آئے۔ پھر جب وہ حاضر خدمت ہوئے تو آپؐ نے پوچھا اے ابو ہریرہؓ! تم کہاں تھے؟ حضرت ابو ہریرہؓ کہنے لگے یا رسول اللہ! آپؐ مجھے اس حال میں ملے کہ میں جنبی تھا۔ میں نے پسند نہ کیا کہ آپؐ کے ساتھ بیٹھوں جب تک کہ غسل نہ کر لوں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا سبحان اللہ! مؤمن ناپاک نہیں ہوتا۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ - قَالَ حُمَيْدٌ حَدَّثَنَا ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ لَقِيَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ جُنُبٌ فَانْسَلَّ فَذَهَبَ فَاغْتَسَلَ فَتَفَقَّدَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا جَاءَهُ قَالَ " أَيْنَ كُنْتَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ " . قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقِيتَنِي وَأَنَا جُنُبٌ فَكَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَكَ حَتَّى أَغْتَسِلَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّ الْمُؤْمِنَ لاَ يَنْجُسُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی