صحیح مسلم 562: كتاب الصلاة

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ لوگ بات کر رہے تھے کہ وہ کس چیز کے ذریعہ نماز کے وقت کا علم دیں جِسے وہ پہچان لیں۔ انہوں نے کہا اس کے لئے آگ روشن کریں یا کوئی ناقوس بجائیں۔ پھر حضرت بلالؓ کو حکم دیا گیا کہ اذان (کے الفاظ) دو دو دفعہ کہیں اور اقامت (کے الفا ظ) ایک ایک دفعہ۔ خالد حذّائی کی روایت میں اسی سند سے ہے کہ جب لوگ زیادہ ہوگئے تو انہوں نے ذکر کیا کہ (نماز کے وقت کا) علم دیں اور ان کی روایت ثقفی کی روایت کے مطابق ہے سوائے اس کے کہ انہوں نے (اَنْ يُنَوِّرُوا نَاراً) کے بجائے يُوْرُوْ نَارًا کے الفاظ کہے۔

وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ ذَكَرُوا أَنْ يُعْلِمُوا وَقْتَ الصَّلاَةِ بِشَىْءٍ يَعْرِفُونَهُ فَذَكَرُوا أَنْ يُنَوِّرُوا نَارًا أَوْ يَضْرِبُوا نَاقُوسًا فَأُمِرَ بِلاَلٌ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ بِهَذَا الإِسْنَادِ لَمَّا كَثُرَ النَّاسُ ذَكَرُوا أَنْ يُعْلِمُوا . بِمِثْلِ حَدِيثِ الثَّقَفِيِّ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ أَنْ يُورُوا نَارًا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی