صحیح مسلم 567: كتاب الصلاة
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب فجر طلوع ہو جاتی تو حملہ کرتے تھے اور آپؐ اذان سننے کی طرف توجہ فرماتے۔ اگر آپؐ اذان سن لیتے تو حملہ کرنے سے رک جاتے ورنہ حملہ کر دیتے۔ ایک مرتبہ آپؐ نے کسی کو کہتے ہوئے سنا کہ اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ تب رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ فطرت پر۔ پھر اس نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ تب رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تو آگ سے نکل گیا۔ پھر انہوں نے دیکھا تو وہ بکریوں کا چرواہا تھا۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ - عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُغِيرُ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ وَكَانَ يَسْتَمِعُ الأَذَانَ فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَكَ وَإِلاَّ أَغَارَ فَسَمِعَ رَجُلاً يَقُولُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " عَلَى الْفِطْرَةِ " . ثُمَّ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَرَجْتَ مِنَ النَّارِ " . فَنَظَرُوا فَإِذَا هُوَ رَاعِي مِعْزًى .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی