صحیح مسلم 576: كتاب الصلاة
سہیل کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے بنی حارثہ کی طرف بھیجا انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ہمارا غلام یا ہمارا ساتھی تھا۔ باغ میں سے کسی نے اس کا نام لے کر پکارا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی نے دیوار سے جھانک کر دیکھا تو اس کو کچھ نظر نہ آیا۔ میں نے اس بات کا ذکر اپنے والد سے کیا تو انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اس کا علم ہوتا کہ تمہیں یہ پیش آئے گا تو میں تمہیں نہ بھیجتا لیکن آئندہ اگر تم کوئی آواز سنو تو اذان دیا کرو کیونکہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے سنا ہے وہ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا جب نماز کی اذان کہی جائے تو شیطان منہ پھیر کر تیزی سے بھاگ جاتا ہے۔
حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ - يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ - حَدَّثَنَا رَوْحٌ عَنْ سُهَيْلٍ قَالَ أَرْسَلَنِي أَبِي إِلَى بَنِي حَارِثَةَ - قَالَ - وَمَعِي غُلاَمٌ لَنَا - أَوْ صَاحِبٌ لَنَا - فَنَادَاهُ مُنَادٍ مِنْ حَائِطٍ بِاسْمِهِ - قَالَ - وَأَشْرَفَ الَّذِي مَعِي عَلَى الْحَائِطِ فَلَمْ يَرَ شَيْئًا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لأَبِي فَقَالَ لَوْ شَعَرْتُ أَنَّكَ تَلْقَى هَذَا لَمْ أُرْسِلْكَ وَلَكِنْ إِذَا سَمِعْتَ صَوْتًا فَنَادِ بِالصَّلاَةِ فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا نُودِيَ بِالصَّلاَةِ وَلَّى وَلَهُ حُصَاصٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی