صحیح مسلم 577: كتاب الصلاة

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے تو شیطان دم دبا کر بھاگ جاتا ہے یہاں تک کہ وہ اذان نہیں سُنتا۔ پھر جب اذان ہو جائے تو آ جاتا ہے۔ یہاں تک کہ جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو پھر پیٹھ پھیر لیتا ہے یہاں تک کہ جب اقامت ختم ہو تو واپس آ جاتا ہے اور آدمی اور اس کے دل میں وسوسے ڈالنے لگتا ہے اور اسے کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کرو اور فلاں بات یاد کرو جو اس سے پہلے اس کو یاد نہیں ہوتی یہاں تک کہ (وہ) آدمی ایسا ہو جاتا ہے کہ وہ نہیں جانتا کہ اس نے کتنی (رکعت) نماز پڑھی۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ - يَعْنِي الْحِزَامِيَّ - عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا نُودِيَ لِلصَّلاَةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ لَهُ ضُرَاطٌ حَتَّى لاَ يَسْمَعَ التَّأْذِينَ فَإِذَا قُضِيَ التَّأْذِينُ أَقْبَلَ حَتَّى إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلاَةِ أَدْبَرَ حَتَّى إِذَا قُضِيَ التَّثْوِيبُ أَقْبَلَ حَتَّى يَخْطِرَ بَيْنَ الْمَرْءِ وَنَفْسِهِ يَقُولُ لَهُ اذْكُرْ كَذَا وَاذْكُرْ كَذَا لِمَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُ مِنْ قَبْلُ حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ مَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ إِنْ يَدْرِي كَيْفَ صَلَّى " .

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی