صحیح مسلم 578: كتاب الصلاة

سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ جب آپؐ نماز شروع فرماتے تو دونوں ہاتھ اوپر اُٹھاتے یہانتک کہ آپؐ کے ہاتھ کندھوں کے برابر ہو جاتے۔ اسی طرح رکوع میں جانے سے پہلے اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد بھی لیکن دونوں سجدوں کے درمیان آپؐ دونوں (ہاتھ) نہیں اٹھاتے تھے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ كُلُّهُمْ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى قَالَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ - عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ مَنْكِبَيْهِ وَقَبْلَ أَنْ يَرْكَعَ وَإِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّكُوعِ وَلاَ يَرْفَعُهُمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی