صحیح مسلم 579: كتاب الصلاة

حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو دونوں ہاتھ اٹھاتے یہاں تک کہ دونوں کندھوں کے برابر ہو جاتے، پھر آپؐ تکبیر کہتے، پھر جب آپؐ رکوع کا ارادہ فرماتے تو اسی طرح کرتے۔ جب رکوع سے کھڑے ہوتے تو ایسا ہی کرتے ہاں سجدہ سے سر اٹھاتے وقت آپؐ ایسا نہ کرتے۔ زہری نے ابن جریج سے اسی سند سے یہ روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہﷺ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو دونوں ہاتھ اُٹھاتے یہاں تک کہ آپؐ کے دونوں (ہاتھ) آپؐ کے دونوں کندھوں کے برابر ہو جاتے، پھر آپؐ تکبیر کہتے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَامَ لِلصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ كَبَّرَ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَإِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَلاَ يَفْعَلُهُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا حُجَيْنٌ - وَهُوَ ابْنُ الْمُثَنَّى - حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُهْزَاذَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ كِلاَهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ كَمَا قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَامَ لِلصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ كَبَّرَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی