صحیح مسلم 583: كتاب الصلاة

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب نماز پڑھنے لگتے تو جب کھڑے ہوتے پھر جب رکوع کرتے تو تکبیر کہتے۔ جب رکوع سے کھڑے ہوتے تو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد کی کہتے۔ پھر اسی کھڑے ہونے کی حالت میں کہتے ربنا ولک الحمد: اے ہمارے رب سب تعریف تیرے ہی لئے ہے۔ پھر سجدہ میں جاتے تو تکبیر کہتے سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے پھر سجدہ میں جاتے وقت تکبیر کہتے پھر سجدہ سے سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے پھر ساری نماز میں اسی طرح کرتے یہاں تک کہ اسے (نماز) پوری کر لیتے۔ دو رکعتوں کے بعد بیٹھ کر جب کھڑے ہوتے۔ اس وقت بھی تکبیر کہتے پھر حضرت ابو ہریرۃؓ بیان کرتے ہیں کہ میں تم سے نماز میں سب سے زیادہ رسول اللہﷺ سے مشابہہ ہوں۔ ابن شہاب سے روایت ہے کہ مجھے ابوبکر بن عبد الرحمان بن حارث نے بتایا کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے آگے انہوں نے ابن جریج والی روایت بیان کی لیکن اس میں حضرت ابوہریرہؓ کا یہ قول کہ میں تم سے نماز میں سب سے زیادہ رسول اللہﷺ سے مشابہہ ہوں ذکر نہیں کیا۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت ابوہریرہؓ کو جب مروان نے مدینہ میں اپنا جانشین مقرر کیا تو آپؓ جب بھی فرض نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے آگے انہوں نے ابن جریج والی روایت بیان کی اس روایت میں ہے کہ جب نماز مکمل کرنے کے بعد سلام پھیرتے تو مسجد والوں کی طرف رخ کرتے اور کہتے کہ اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تم میں نماز (کی ادائیگی) کے لحاظ سے سب سے زیادہ رسول اللہﷺ کے مشابہ ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ يُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْكَعُ ثُمَّ يَقُولُ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " . حِينَ يَرْفَعُ صُلْبَهُ مِنَ الرُّكُوعِ ثُمَّ يَقُولُ وَهُوَ قَائِمٌ " رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ " . ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَسْجُدُ ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ ثُمَّ يَفْعَلُ مِثْلَ ذَلِكَ فِي الصَّلاَةِ كُلِّهَا حَتَّى يَقْضِيَهَا وَيُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ مِنَ الْمَثْنَى بَعْدَ الْجُلُوسِ ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاَةً بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا حُجَيْنٌ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ يُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ أَبِي هُرَيْرَةَ . إِنِّي أَشْبَهُكُمْ صَلاَةً بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ - حِينَ يَسْتَخْلِفُهُ مَرْوَانُ عَلَى الْمَدِينَةِ - إِذَا قَامَ لِلصَّلاَةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَفِي حَدِيثِهِ فَإِذَا قَضَاهَا وَسَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَى أَهْلِ الْمَسْجِدِ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاَةً بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی