صحیح مسلم 600: كتاب الصلاة

وائل بن حجرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپؐ نے نماز شروع کرتے وقت تکبیر کہی اور اپنے دونوں ہاتھ اُٹھائے۔ ہمام نے بیان کیا کہ اپنے کانوں تک۔ پھر آپؐ نے اپنی چادر اوڑھی۔ پھر آپؐ نے اپنا دایاں ہاتھ بائیں پر رکھا۔ پھر جب آپؐ نے رکوع کا ارادہ فرمایا تو چادر سے اپنے دونوں ہاتھ باہر نکال لئے پھر اپنے دونوں ہاتھ بلند کئے، پھر تکبیر کہی اور رکوع کیا، پھر جب آپؐ نے سمع اللہ لمن حمدہ کہا تب اپنے دونوں ہاتھ بلند کئے۔ جب آپؐ نے سجدہ کیا تو دونوں ہتھیلیوں کے درمیان سجدہ کیا۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ وَائِلٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ وَمَوْلًى لَهُمْ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنْ أَبِيهِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ دَخَلَ فِي الصَّلاَةِ كَبَّرَ - وَصَفَ هَمَّامٌ حِيَالَ أُذُنَيْهِ - ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبِهِ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ أَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنَ الثَّوْبِ ثُمَّ رَفَعَهُمَا ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ فَلَمَّا قَالَ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " . رَفَعَ يَدَيْهِ فَلَمَّا سَجَدَ سَجَدَ بَيْنَ كَفَّيْهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی