صحیح مسلم 601: كتاب الصلاة
حضرت عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پیچھے نماز میں کہا کرتے کہ اللہ پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو۔ ایک دن رسول اللہﷺ نے ہم سے فرمایا کہ اللہ تو خود سلام ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی نماز میں بیٹھے تو چاہیے کہ وہ کہے اَلتَّحِیَاتُ لِلّٰہِ۔ الخ تمام زبانی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ اے نبیؐ ! آپؐ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکات ہوں۔ ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلام ہو۔ جب وہ یہ کہے گا تو زمین و آسمان میں اللہ کے ہر نیک بندہ کو پہنچ جائے گا۔ (پھر یہ کہے) اَشْہَدَ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہِ کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اس کے بندہؐ اور رسولؐ ہیں۔ پھر دعا میں سے جو پسند کرے چُن لے۔ شعبہ نے منصور سے اسی سند کے ساتھ ایسی ہی روایت کی ہے لیکن یہ ذکر نہیں کیا ثُمَّ یَتَخَیَّرُ مِنَ الْمَسْأَلَۃِ مَا شَائَ۔ زائدہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں ثُمَّ یَتَخَیَّرُ بَعْدُ مِنَ الْمَسْأَلَۃِ مَا شَائَ اَوْ مَا اَحَبَّ۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نبیﷺ کے ساتھ نماز میں قعدہ میں بیٹھتے۔ پھر منصور جیسی حدیث بیان کرنے کے بعد کہا کہ اس کے بعد پھر دعا میں سے جو چاہے چن لے۔ حضرت ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہﷺ نے تشہد کا طریق سکھایا جس طرح آپؐ مجھے قرآن کی کوئی سورۃ سکھاتے تھے۔ اس وقت میرا ہاتھ آپؐ کے دونوں ہاتھوں میں تھا۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا نَقُولُ فِي الصَّلاَةِ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم السَّلاَمُ عَلَى اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَى فُلاَنٍ . فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ يَوْمٍ " إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلاَمُ فَإِذَا قَعَدَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلاَةِ فَلْيَقُلِ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ فَإِذَا قَالَهَا أَصَابَتْ كُلَّ عَبْدٍ لِلَّهِ صَالِحٍ فِي السَّمَاءِ وَالأَرْضِ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ثُمَّ يَتَخَيَّرُ مِنَ الْمَسْأَلَةِ مَا شَاءَ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ " ثُمَّ يَتَخَيَّرُ مِنَ الْمَسْأَلَةِ مَا شَاءَ " . حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَ حَدِيثِهِمَا وَذَكَرَ فِي الْحَدِيثِ " ثُمَّ لْيَتَخَيَّرْ بَعْدُ مِنَ الْمَسْأَلَةِ مَا شَاءَ أَوْ مَا أَحَبَّ " . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ كُنَّا إِذَا جَلَسْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الصَّلاَةِ . بِمِثْلِ حَدِيثِ مَنْصُورٍ وَقَالَ " ثُمَّ يَتَخَيَّرُ بَعْدُ مِنَ الدُّعَاءِ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يَقُولُ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَخْبَرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم التَّشَهُّدَ كَفِّي بَيْنَ كَفَّيْهِ كَمَا يُعَلِّمُنِي السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ . وَاقْتَصَّ التَّشَهُّدَ بِمِثْلِ مَا اقْتَصُّوا .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 4: كتاب الصلاة