صحیح مسلم 604: كتاب الصلاة
حِطّان بن عبداللہ رَقاشی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ کے ساتھ نماز پڑھی۔ جب آپؓ قعدہ میں تھے تو قوم میں سے ایک آدمی نے کہا کہ نماز کو نیکی اور زکوٰۃ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ جب حضرت ابو موسیٰ ؓ نے نماز مکمل کی اور سلام کیا تو رُخ پھیرا اور پوچھا کہ تم میں سے یہ یہ بات کس نے کہی؟ راوی کہتے ہیں اس پر لوگ خاموش رہے۔ انہوں نے پھر پوچھا کہ تم میں سے یہ یہ بات کہنے والا کون تھا؟ لوگ پھر خاموش رہے۔ پھر (حضرت ابو موسٰیؓ) نے کہا کہ اے حِطّان! شاید تو نے یہ کلمات کہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں نے تو نہیں کہے لیکن مجھے خوف تھا کہ ان (کلمات) کے باعث آپؐ مجھ سے خفا ہوں گے۔ پھر قوم میں سے ایک آدمی بولا کہ یہ (کلمات) میں نے کہے ہیں لیکن میرا ارادہ سوائے خیر کے کچھ نہ تھا۔ حضرت ابو موسیٰ ؓ نے کہا کیا تمہیں پتہ نہیں ہے کہ تم نے اپنی نماز میں کیا کہنا ہے۔ رسول اللہﷺ نے ہم سے خطاب فرمایا اور آپؐ نے ہمارے طریقِ (عبادت) کو خوب کھول کر بیان فرما دیا اور ہمیں ہماری نماز سکھائی اور آپؐ نے فرمایا کہ جب تم نماز ادا کرو تو اپنی صفوں کو سیدھا کرو، پھر تم میں سے کوئی ایک تمہاری امامت کرائے۔ پھر جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ کہے تو تم سب آمین کہو۔ اللہ تمہاری دعا قبول فرمائے گا۔ پھر جب وہ تکبیر کہے اور رکوع میں جائے تو تم بھی تکبیر کہو اور رکوع کرو۔ یقینا امام تم سے پہلے رکوع کرے گا اور تم سے پہلے ہی اٹھے گا اور رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ اس کا بدل ہو جائے گا۔ پھر جب وہ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہے تو کہو اَللّٰہُمَّ رَبَّنَاَلَکَ الْحَمْدُ یعنی اے اللہ جو ہمارا رب ہے تمام تعریف تیرے ہی لئے ہے۔ اللہ تمہاری دعا سنے گا کیونکہ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے نبیﷺ کی زبان کے ذریعہ فرما چکا ہے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہ سن لی اللہ نے اس کی جس نے اس کی حمد کی۔ پھر جب وہ تکبیر کہے اور سجدہ میں جائے تو تم بھی تکبیر کہو اور سجدہ میں جاؤ کیونکہ امام تم سے پہلے سجدہ کرے گا اور تم سے پہلے ہی (سجدہ سے) اٹھے گا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ یہ اس کا بدل ہو جائے گا۔ پھر جب وہ (امام) قعدہ میں ہو تو تمہیں پہلے یہ کہنا چاہیے کہ اَلتَحِیَّاتُ۔۔۔ تمام زبانی مالی اور بدنی عبادتیں اللہ ہی کے لئے ہیں اے نبیؐ! آپؐ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکات۔ ہم پر بھی سلام ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے بندہؐ اور اس کا رسولؐ ہے۔ قتادہ کی روایت میں مزید یہ ہے کہ جب وہ (امام) قراءت کرے تو تم خاموش رہو اور راویوں میں سے کسی کی روایت میں نہیں کہ اپنے نبیﷺ کی زبان پر اللہ نے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کے الفاظ کہے سوائے ابو کامل کی روایت کے۔ ابو اسحاق کہتے ہیں کہ ابو نضر کے بھانجے ابو بکر نے اس روایت کے بارہ میں کلام کیا تو (امام) مسلم نے کہا تمہیں سلیمان راوی سے بھی زیادہ اچھے حافظہ والے کسی راوی کی تلاش ہے! اس پر ابو بکر نے انہیں کہا تو پھر حضرت ابو ہریرہؓ کی روایت کے بارہ میں کیا رائے ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ تو صحیح ہے یعنی (اس کے یہ الفاظ) فَاِذَا قَرَ ئَ فَاَنْصِتُوْا اس پر انہوں (یعنی امام مسلم) نے کہا وہ میرے نزدیک صحیح ہے۔ اس پر (ابو بکر) نے کہا پھر آپ وہ روایت یہاں (اپنی صحیح میں) کیوں نہیں لائے؟ اس پر (امام) مسلم نے کہا میں اس جگہ سب وہ باتیں تو نہیں لایا جو میرے نزدیک صحیح ہیں۔ میں تو یہاں صرف وہ لایا ہوں جس پر سب نے اتفاق کیا ہے۔ اسحاق بن ابراہیم اور ابن ابی عمر کی قتادہ سے اسی سند سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ اللہ عزوجل نے اپنے نبیﷺ کی زبانِ مبارک پر سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کے الفاظ جاری کئے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الأُمَوِيُّ - وَاللَّفْظُ لأَبِي كَامِلٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ صَلاَةً فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أُقِرَّتِ الصَّلاَةُ بِالْبِرِّ وَالزَّكَاةِ - قَالَ - فَلَمَّا قَضَى أَبُو مُوسَى الصَّلاَةَ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ فَقَالَ أَيُّكُمُ الْقَائِلُ كَلِمَةَ كَذَا وَكَذَا قَالَ فَأَرَمَّ الْقَوْمُ ثُمَّ قَالَ أَيُّكُمُ الْقَائِلُ كَلِمَةَ كَذَا وَكَذَا فَأَرَمَّ الْقَوْمُ فَقَالَ لَعَلَّكَ يَا حِطَّانُ قُلْتَهَا قَالَ مَا قُلْتُهَا وَلَقَدْ رَهِبْتُ أَنْ تَبْكَعَنِي بِهَا . فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أَنَا قُلْتُهَا وَلَمْ أُرِدْ بِهَا إِلاَّ الْخَيْرَ . فَقَالَ أَبُو مُوسَى أَمَا تَعْلَمُونَ كَيْفَ تَقُولُونَ فِي صَلاَتِكُمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَطَبَنَا فَبَيَّنَ لَنَا سُنَّتَنَا وَعَلَّمَنَا صَلاَتَنَا فَقَالَ " إِذَا صَلَّيْتُمْ فَأَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ ثُمَّ لْيَؤُمَّكُمْ أَحَدُكُمْ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا قَالَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ فَقُولُوا آمِينَ . يُجِبْكُمُ اللَّهُ فَإِذَا كَبَّرَ وَرَكَعَ فَكَبِّرُوا وَارْكَعُوا فَإِنَّ الإِمَامَ يَرْكَعُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ " . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَتِلْكَ بِتِلْكَ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ . فَقُولُوا اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ . يَسْمَعُ اللَّهُ لَكُمْ فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَالَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صلى الله عليه وسلم سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ . وَإِذَا كَبَّرَ وَسَجَدَ فَكَبِّرُوا وَاسْجُدُوا فَإِنَّ الإِمَامَ يَسْجُدُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ " . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَتِلْكَ بِتِلْكَ . وَإِذَا كَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ فَلْيَكُنْ مِنْ أَوَّلِ قَوْلِ أَحَدِكُمُ التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ قَتَادَةَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ . وَفِي حَدِيثِ جَرِيرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ قَتَادَةَ مِنَ الزِّيَادَةِ " وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا " . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ أَحَدٍ مِنْهُمْ " فَإِنَّ اللَّهَ قَالَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صلى الله عليه وسلم سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " . إِلاَّ فِي رِوَايَةِ أَبِي كَامِلٍ وَحْدَهُ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ . قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ أَبُو بَكْرِ ابْنُ أُخْتِ أَبِي النَّضْرِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ مُسْلِمٌ تُرِيدُ أَحْفَظَ مِنْ سُلَيْمَانَ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ فَحَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ هُوَ صَحِيحٌ يَعْنِي وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا . فَقَالَ هُوَ عِنْدِي صَحِيحٌ . فَقَالَ لِمَ لَمْ تَضَعْهُ هَا هُنَا قَالَ لَيْسَ كُلُّ شَىْءٍ عِنْدِي صَحِيحٍ وَضَعْتُهُ هَا هُنَا . إِنَّمَا وَضَعْتُ هَا هُنَا مَا أَجْمَعُوا عَلَيْهِ . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ " فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَضَى عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صلى الله عليه وسلم سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 4: كتاب الصلاة