صحیح مسلم 605: كتاب الصلاة
محمد بن عبداللہ جو عبداللہ بن زیدؓ کے بیٹے ہیں جن کو خواب میں نماز کی اذان دکھائی گئی تھی نے بتایا کہ ابو مسعودؓ انصاری نے کہا کہ ایک مرتبہ ہم سعد بن عبادۃؓ کی مجلس میں تھے کہ رسول اللہﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو حضرت بشیرؓ بن سعد نے آپؐ کی خدمت میں عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم آپؐ پر درود بھیجیں تو ہم کس طرح آپؐ پر درود بھیجیں؟ راوی کہتے ہیں اس پر رسول اللہﷺ خاموش رہے یہا ں تک کہ ہم نے خواہش کی کاش وہ آپؐ سے سوال نہ کرتا۔ پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہا کرو اللّٰھُمَّ صَلِّ علیٰ مُحَمَّدٍ اے اللہ محمدؐ پر اور آلِ محمدؐ پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے آلِ ابراہیمؑ پر رحمت نازل فرمائی اور محمدؐ پر برکت نازل فرما اور آپؐ کی آل پر جس طرح تو نے آلِ ابراہیمؑ کو سب جہانوں میں برکت دی۔ یقینا تو بہت قابلِ تعریف اور بہت بلند شان والا ہے اور سلام اس طرح جیسا کہ جانتے ہو۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الأَنْصَارِيَّ - وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ هُوَ الَّذِي كَانَ أُرِيَ النِّدَاءَ بِالصَّلاَةِ - أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ قَالَ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ فِي مَجْلِسِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فَقَالَ لَهُ بَشِيرُ بْنُ سَعْدٍ أَمَرَنَا اللَّهُ تَعَالَى أَنْ نُصَلِّيَ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ قَالَ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى تَمَنَّيْنَا أَنَّهُ لَمْ يَسْأَلْهُ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُولُوا " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ . وَالسَّلاَمُ كَمَا قَدْ عَلِمْتُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 4: كتاب الصلاة
مربوط حوالہ جات
خطباتِ جمعہ
- بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ کا تذکرہ: اردو