صحیح مسلم 607: كتاب الصلاة
عمرو بن سُلیم سے روایت ہے کہ حضرت ابو سعیدؓ ساعدی نے مجھے بتایا کہ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا یا رسول اللہ ! ہم آپؐ پر کس طرح درود بھیجیں؟ آپؐ نے فرمایا کہا کرو اے اللہ! تو محمدؐ پر اور آپؐ کی ازواج پر اور آپؐ کی اولاد پر اسی طرح رحمت نازل فرما جس طرح تو نے آلِ ابراہیمؑ پر رحمت نازل فرمائی اور محمدؐ پر اور آپؐ کی ازواج پر اور آپؐ کی اولاد پر اسی طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیمؑ کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ یقینا تو بہت قابلِ تعریف اور بڑی شان والا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ أَخْبَرَنِي أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ أَنَّهُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ قَالَ " قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی