صحیح مسلم 614: كتاب الصلاة

حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیؐﷺ گھوڑے سے گر گئے اور آپؐ کا دایاں پہلو زخمی ہو گیا اور ہم آپؐ کے پاس آپؐ کی عیادت کے لئے آئے اور نماز کا وقت ہوگیا تو آپؐ نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے بھی آپؐ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی پھر جب آپؐ نماز ادا فرما چکے تو فرمایا کہ امام اس لئے بنایا گیا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے۔ پس جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ اور جب وہ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہے (سن لی اللہ نے اس کی جس نے اس کی تعریف کی) تو کہو رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہ اے ہمارے رب تمام تعریف تیرے ہی لئے ہے۔ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہؐﷺ گھوڑے سے گر گئے اور زخمی ہو گئے۔ آپؐ نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی۔ پھر راوی نے اسی طرح ذکر کیا ہے۔ ابن شہاب سے روایت ہے کہ مجھے حضرت انس بن مالکؓ نے بتایا کہ رسول اللہؐﷺ گھوڑے سے گر گئے اور آپؐ کا دایاں پہلو زخمی ہو گیا گزشتہ دونوں کی روایتوں کی طرح اور مزید کہا کہ جب وہ (امام) کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو۔ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐﷺ گھوڑے پر سوار ہوئے اور اس سے گر گئے تو آپؐ کا دایاں پہلو زخمی ہو گیا ان کی مذکورہ بالا روایت کی طرح اور اس میں یہ ہے کہ ’’جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔ زہری سے روایت ہے کہ حضرت انسؓ نے مجھے بتایا کہ نبیؐﷺ اپنے گھوڑے سے گر گئے تو آپؐ کا دایاں پہلو زخمی ہو گیا۔ آگے انہوں نے روایت بیان کی لیکن اس میں یونس اور مالک والی زائد بات نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ - عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ سَقَطَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ نَعُودُهُ فَحَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَصَلَّى بِنَا قَاعِدًا فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ قُعُودًا فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ قَالَ " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ . فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ . وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ " . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ خَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ فَصَلَّى لَنَا قَاعِدًا . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ . حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صُرِعَ عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمَا وَزَادَ " فَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا " . حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَكِبَ فَرَسًا فَصُرِعَ عَنْهُ فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ وَفِيهِ " إِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا " . حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي أَنَسٌ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم سَقَطَ مِنْ فَرَسِهِ فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَلَيْسَ فِيهِ زِيَادَةُ يُونُسَ وَمَالِكٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی