صحیح مسلم 616: كتاب الصلاة
حضرت جابرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ بیمار ہوئے تو ہم نے آپؐ کے پیچھے نماز شروع کی اور آپؐ بیٹھے ہوئے تھے اور حضرت ابوبکرؓ لوگوں کو آپؐ کی تکبیر سناتے تھے۔ آپؐ نے ہماری طرف توجہ کی اور آپؐ نے ہمیں کھڑے دیکھا تو آپؐ نے ہمیں اشارہ کیا اور ہم بیٹھ گئے اور آپؐ کے ساتھ بیٹھ کر نماز پڑھی۔ جب آپؐ نے سلام پھیرا تو فرمایا کہ قریب تھا کہ ابھی تم اہل فارس و روم کی طرح کرتے جو اپنے بادشاہوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں جبکہ وہ (بادشاہ) بیٹھے ہوتے ہیں۔ پس تم ایسا مت کرو بلکہ اپنے اماموں کی پیروی کرو اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔ اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی جبکہ حضرت ابو بکرؓ آپؐ کے پیچھے تھے۔ پس جب رسول اللہﷺ تکبیر کہتے تو حضرت ابوبکرؓ ہمیں سنانے کے لیے تکبیر کہتے۔ پھر انہوں نے لیث کی روایت کی طرح بیان کیا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ وَهُوَ قَاعِدٌ وَأَبُو بَكْرٍ يُسْمِعُ النَّاسَ تَكْبِيرَهُ فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا فَرَآنَا قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا فَصَلَّيْنَا بِصَلاَتِهِ قُعُودًا فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ " إِنْ كِدْتُمْ آنِفًِا لَتَفْعَلُونَ فِعْلَ فَارِسَ وَالرُّومِ يَقُومُونَ عَلَى مُلُوكِهِمْ وَهُمْ قُعُودٌ فَلاَ تَفْعَلُوا ائْتَمُّوا بِأَئِمَّتِكُمْ إِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا " . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ خَلْفَهُ فَإِذَا كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَبَّرَ أَبُو بَكْرٍ لِيُسْمِعَنَا . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ اللَّيْثِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 4: كتاب الصلاة