صحیح مسلم 627: كتاب الصلاة

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنی بیماری میں حضرت ابو بکرؓ سے ارشاد فرمایا لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ چنانچہ وہ لوگوں کو نماز پڑھاتے رہے۔ عروہ کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہﷺ نے اپنی طبیعت میں افاقہ محسوس کیا تو آپؐ باہر تشریف لائے۔ اس وقت حضرت ابو بکرؓ لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے۔ جب حضرت ابو بکرؓ نے آپؐ کو دیکھا تو پیچھے ہٹنا چاہا۔ رسول اللہﷺ نے انہیں اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ پر رہیں اور رسول اللہﷺ حضرت ابو بکرؓ کے برابر ان کے پہلو میں آکر بیٹھ گئے حضرت ابو بکرؓ نماز میں رسول اللہﷺ کی نماز کے مطابق نماز ادا کر رہے تھے اور لوگ حضرت ابو بکرؓ کی نماز کے مطابق نماز ادا کر رہے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ - وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ - قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي مَرَضِهِ فَكَانَ يُصَلِّي بِهِمْ . قَالَ عُرْوَةُ فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ وَإِذَا أَبُو بَكْرٍ يَؤُمُّ النَّاسَ فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ اسْتَأْخَرَ فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَىْ كَمَا أَنْتَ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ حِذَاءَ أَبِي بَكْرٍ إِلَى جَنْبِهِ . فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلاَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلاَةِ أَبِي بَكْرٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی