صحیح مسلم 631: كتاب الصلاة

حضرت سہل بن سعدؓ الساعدی سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ بنی عمرو بن عوف کی طرف گئے کہ ان کے درمیان صلح کرائیں۔ اور نماز کا وقت ہوگیا تو مؤذن حضرت ابو بکرؓ کے پاس آیا اور کہا کہ کیا آپؓ لوگوں کو نماز پڑھائیں گے کہ میں اقامت کہوں؟ انہوں نے کہا کہ ہاں۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت ابو بکرؓ نماز پڑھانے لگے۔ ابھی لوگ نماز میں ہی تھے رسول اللہﷺ فارغ ہوکر تشریف لائے اور لوگوں میں سے راستہ بناتے ہوئے صف میں کھڑے ہوگئے۔ لوگوں نے تالی بجائی۔ حضرت ابو بکرؓ نماز میں (ادھر ادھر) توجہ نہ کرتے تھے مگر جب لوگوں نے زیادہ ہی تالیاں بجائیں تو انہوں نے توجہ کی اور رسول اللہﷺ کو دیکھا۔ تب رسول اللہﷺ نے آپ کو اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ پر ٹھہرے رہیں۔ تو ابوبکرؓ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور اللہ بزرگ و برتر کی اس پر حمد کی جو رسول اللہﷺ نے آپ کو ارشاد فرمایا تھا۔ پھر حضرت ابو بکرؓ پیچھے ہٹے اور صف میں شامل ہو گئے اور نبیﷺ آگے بڑھے اور آپؐ نے نماز پڑھائی۔ پھر جب آپؐ فارغ ہوئے تو فرمایا اے ابو بکرؓ ! جب میں نے آپ کو ٹھہرے رہنے کا کہا تھا تو کس بات نے آپ کو اس سے روکا؟ حضرت ابوبکرؓ نے عرض کیا ابو قحافہ کے بیٹے کی مجال نہیں ہے کہ وہ رسول اللہﷺ کے آگے ہوکر نماز پڑھائے۔ پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا بات ہے میں نے دیکھا کہ تم نے بہت تالیاں بجائیں۔ جسے نماز میں کوئی غیر معمولی بات پیش آئے تو اسے چاہیے کہ وہ سبحان اللہ کہے کیونکہ جب وہ سبحان اللہ کہے گا تو اس کی طرف توجہ کی جائے گی اور تالیاں تو عورتوں کے لئے ہیں۔ ابو حازم نے حضرت سہلؓ بن سعد سے مالک کی روایت کی طرح روایت کی ہے۔ ان دونوں کی روایت کے مطابق کہ حضرت ابو بکرؓ نے ہاتھ اٹھائے اور اللہ کی حمد کی اور الٹے پاؤں پیچھے ہٹ گئے یہاں تک کہ صف میں کھڑے ہو گئے۔ حضرت سہل بن سعد الساعدیؓ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبیﷺ بنی عمرو بن عوف میں صلح کرانے گئے۔ راویوں کی روایت کے مطابق۔ لیکن اس میں مزید یہ ہے کہ رسول اللہﷺ تشریف لائے اور صفوں میں سے گزرے یہاں تک کہ اگلی صف میں کھڑے ہو گئے۔ اس میں یہ بھی ہے کہ حضرت ابو بکرؓ الٹے پاؤں لوٹے۔

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَهَبَ إِلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ فَحَانَتِ الصَّلاَةُ فَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ أَتُصَلِّي بِالنَّاسِ فَأُقِيمُ قَالَ نَعَمْ . قَالَ فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسُ فِي الصَّلاَةِ فَتَخَلَّصَ حَتَّى وَقَفَ فِي الصَّفِّ فَصَفَّقَ النَّاسُ - وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ لاَ يَلْتَفِتُ فِي الصَّلاَةِ - فَلَمَّا أَكْثَرَ النَّاسُ التَّصْفِيقَ الْتَفَتَ فَرَأَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنِ امْكُثْ مَكَانَكَ فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى مَا أَمَرَهُ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ ذَلِكَ ثُمَّ اسْتَأْخَرَ أَبُو بَكْرٍ حَتَّى اسْتَوَى فِي الصَّفِّ وَتَقَدَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ " يَا أَبَا بَكْرٍ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبُتَ إِذْ أَمَرْتُكَ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ مَا كَانَ لاِبْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا لِي رَأَيْتُكُمْ أَكْثَرْتُمُ التَّصْفِيقَ مَنْ نَابَهُ شَىْءٌ فِي صَلاَتِهِ فَلْيُسَبِّحْ فَإِنَّهُ إِذَا سَبَّحَ الْتُفِتَ إِلَيْهِ وَإِنَّمَا التَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ " . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - وَقَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ - كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِكٍ . وَفِي حَدِيثِهِمَا فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَرَجَعَ الْقَهْقَرَى وَرَاءَهُ حَتَّى قَامَ فِي الصَّفِّ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ ذَهَبَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصْلِحُ بَيْنَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ . بِمِثْلِ حَدِيثِهِمْ وَزَادَ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَخَرَقَ الصُّفُوفَ حَتَّى قَامَ عِنْدَ الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ . وَفِيهِ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجَعَ الْقَهْقَرَى .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

آج 10 میں سے 10 باقی