صحیح مسلم 638: كتاب الصلاة
حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی جب آپؐ نے نماز ختم کی تو اپنا چہرہ مبارک ہماری طرف پھیرا اور فرمایا کہ اے لوگو! میں تمہارا امام ہوں۔ پس رکوع و سجود اور قیام اور سلام پھیرنے میں مجھ سے پہل نہ کیا کرو۔ یقینًا میں تمہیں اپنے آگے اور پیچھے سے دیکھتا ہوں۔ پھر آپؐ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمدؐ کی جان ہے کہ اگر تم وہ دیکھ لو جو کچھ میں نے دیکھا ہے تو تم لازمًا تھوڑا ہنستے اور زیادہ روتے، انہوں نے عرض کیا کہ یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے کیا دیکھا؟ آپؐ نے فرمایا کہ میں نے جنت اور دوزخ دیکھی، جریر کی روایت میں وَلَا بِالِاْنصِرَافِ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ قَالَ ابْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ يَوْمٍ فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ " أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي إِمَامُكُمْ فَلاَ تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ وَلاَ بِالسُّجُودِ وَلاَ بِالْقِيَامِ وَلاَ بِالاِنْصِرَافِ فَإِنِّي أَرَاكُمْ أَمَامِي وَمِنْ خَلْفِي - ثُمَّ قَالَ - وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَوْ رَأَيْتُمْ مَا رَأَيْتُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلاً وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا " . قَالُوا وَمَا رَأَيْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " رَأَيْتُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ " . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ ابْنِ فُضَيْلٍ جَمِيعًا عَنِ الْمُخْتَارِ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا الْحَدِيثِ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ جَرِيرٍ " وَلاَ بِالاِنْصِرَافِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی