صحیح مسلم 760: كتاب الصلاة
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نماز کو تکبیر سے اور قراءت کو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سے شروع فرماتے۔ جب آپؐ رکوع فرماتے تو سر کو نہ تو اوپر اٹھا رکھتے اور نہ ہی بالکل جھکا دیتے بلکہ اس کے درمیان رکھتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو سجدہ نہ کرتے یہاں تک کہ آپؐ سیدھے کھڑے ہو جاتے اور جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو (دوسرا) سجدہ نہ کرتے یہاں تک کہ پوری طرح بیٹھ جاتے۔ آپؐ ہر دو رکعتوں کے بعد اَلتَّحِیَّاتُ پڑھتے تھے اور آپؐ اپنا بایاں پاؤں بچھاتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے اور عُقْبَۃُ الشَّیْطَان سے منع فرماتے اور اس سے بھی منع فرماتے کہ کوئی آدمی اپنے بازوؤں کو درندے کی طرح زمین پر بچھائے اور آپؐ نماز سلام کے ساتھ ختم فرماتے ابو خالد سے روایت میں عَقِبِ الشَّیْطَان کے لفظ ہیں اور آپؐ ان سے منع فرماتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ - يَعْنِي الأَحْمَرَ - عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْتَفْتِحُ الصَّلاَةَ بِالتَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةَ بِـ { الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} وَكَانَ إِذَا رَكَعَ لَمْ يُشْخِصْ رَأْسَهُ وَلَمْ يُصَوِّبْهُ وَلِكَنْ بَيْنَ ذَلِكَ وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَائِمًا وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ جَالِسًا وَكَانَ يَقُولُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ التَّحِيَّةَ وَكَانَ يَفْرِشُ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَيَنْصِبُ رِجْلَهُ الْيُمْنَى وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عُقْبَةِ الشَّيْطَانِ وَيَنْهَى أَنْ يَفْتَرِشَ الرَّجُلُ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ السَّبُعِ وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلاَةَ بِالتَّسْلِيمِ . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ نُمَيْرٍ عَنْ أَبِي خَالِدٍ وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عَقِبِ الشَّيْطَانِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی