صحیح مسلم 769: كتاب الصلاة

عون بن ابی جحیفہؓ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں مکہ میں حاضر ہوا۔ آپؐ ابطح میں اپنے ایک سرخ رنگ کے خیمہ میں تھے جو چمڑے کا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت بلالؓ آپؐ کے وضوء کا پانی لے کر باہر نکلے تو کوئی لینے والا تھا کوئی چھڑکنے والا تھا۔ وہ کہتے ہیں پھر نبی ﷺ باہر تشریف لائے۔ آپؐ سرخ رنگ کا جوڑا پہنے ہوئے تھے گویا کہ میں آپؐ کی پنڈلیوں کی سفیدی دیکھ رہا ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ پھر آپؐ نے وضوء کیا اور بلالؓ نے اذان دی، وہ کہتے ہیں کہ بلالؓ جب حَیَّ عَلَی الصَّلََاۃِ اور حَیَّ عَلَی الفَلََاحِ کہتے وقت اپنے منہ کو دائیں بائیں حرکت دیتے تو میں ان کے منہ کو ادھر ادھر ہوتے ہوئے دیکھنے لگا۔ وہ کہتے ہیں کہ پھر آپؐ کے لئے برچھی گاڑی گئی پھر آپؐ آگے آئے اور ظہر کی دو رکعتیں ادا فرمائیں درِیں اثناء آپؐ کے سامنے گدھے اور کتے وغیرہ گذرتے لیکن انہیں روکا نہ گیا پھر آپؐ نے عصر کی دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر آپؐ دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے یہانتک کہ مدینہ واپس تشریف لے آئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ جَمِيعًا عَنْ وَكِيعٍ - قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بِمَكَّةَ وَهُوَ بِالأَبْطَحِ فِي قُبَّةٍ لَهُ حَمْرَاءَ مِنْ أَدَمٍ - قَالَ - فَخَرَجَ بِلاَلٌ بِوَضُوئِهِ فَمِنْ نَائِلٍ وَنَاضِحٍ - قَالَ - فَخَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ سَاقَيْهِ - قَالَ - فَتَوَضَّأَ وَأَذَّنَ بِلاَلٌ - قَالَ - فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُ فَاهُ هَا هُنَا وَهَا هُنَا - يَقُولُ يَمِينًا وَشِمَالاً - يَقُولُ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ - قَالَ - ثُمَّ رُكِزَتْ لَهُ عَنَزَةٌ فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ يَمُرُّ بَيْنْ يَدَيْهِ الْحِمَارُ وَالْكَلْبُ لاَ يُمْنَعُ ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی