صحیح مسلم 772: كتاب الصلاة
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک گدھی پر سوار ہو کر آیا۔ ان دنوں میں مَیں بلوغت کے قریب تھا اور رسول اللہ ﷺ منٰی میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ مَیں صف کے آگے سے گزرا اور اترا اور گدھی کو مَیں نے چرتے چھوڑ دیا اور صف میں شامل ہو گیا۔ کسی نے میری اس بات کو بُرا نہیں مانا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَقْبَلْتُ رَاكِبًا عَلَى أَتَانٍ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ قَدْ نَاهَزْتُ الاِحْتِلاَمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي بِالنَّاسِ بِمِنًى فَمَرَرْتُ بَيْنَ يَدَىِ الصَّفِّ فَنَزَلْتُ فَأَرْسَلْتُ الأَتَانَ تَرْتَعُ وَدَخَلْتُ فِي الصَّفِّ فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَىَّ أَحَدٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی