صحیح مسلم 775: كتاب الصلاة
ابن ہلال یعنی حمید کہتے ہیں کہ میں اور میرا ایک دوست ہم آپس میں ایک حدیث کا ذکر رہے تھے۔ ابوصالح السمان نے کہا کہ میں تمہیں بتاتا ہوں جو میں نے حضرت ابو سعیدؓ سے سنا اور دیکھا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو سعیدؓ کے ساتھ تھا اور وہ جمعہ کے دن کسی چیز کی طرف نماز پڑھ رہے تھے جو لوگوں سے ان کے لئے سترہ تھی۔ بنی ابو معیط کا ایک نوجوان آیا اور اس نے ان کے سامنے سے گذرنا چاہا تو انہوں نے اس کو سینہ (پر ہاتھ رکھ کر) پیچھے ہٹایا اس نے دیکھا مگر اور کوئی رستہ نہ پایا سوائے حضرت ابو سعیدؓ کے سامنے سے۔ تو وہ پھر دوبارہ آیا تو انہوں (حضرت ابو سعیدؓ) نے اسے سینہ (پر ہاتھ رکھ کر) پہلے سے زیادہ زور سے پیچھے ہٹایا تو اس پر وہ کھڑا ہو گیا اور حضرت ابو سعیدؓ کو بُرا بھلا کہنے لگا اور لوگوں سے بھی مزاحمت کرنے لگا اور وہاں سے نکلا اور مروان کے پاس جا کر جو اسے پیش آیا شکایت کی۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو سعیدؓ مروان کے پاس گئے تو مروان نے ان سے کہا تمہارے اور تمہارے بھتیجا کا کیا معاملہ ہے وہ آپ کی شکایت لے کر آیا ہے۔ حضرت ابو سعیدؓ نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سُنا ہے کہ جب تم میں سے کوئی لوگوں سے کسی چیز کو سُترہ بنا کر نماز پڑھے اور کوئی اس کے سامنے سے گذرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے اس کے (سینہ پر ہاتھ رکھ کر) اسے روکے اور اگر وہ انکار کرے تو وہ اس سے مقابلہ کرے کیونکہ وہ شیطان ہے۔
Urdu translation: Noor Foundation