صحیح مسلم 777: كتاب الصلاة

بُسر بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت زید بن خالدؓ جہنی نے ان کو حضرت ابو جہیمؓ کی طرف یہ پوچھنے کے لئے بھیجا کہ انہوں نے نمازی کے سامنے سے گذرنے والے کے بارہ میں رسول اللہﷺ سے کیا سُنا ہے؟ حضرت ابو جہیمؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر نمازی کے سامنے سے گذرنے والے کو پتہ ہو کہ اس پر کیا وبال پڑے گا تو چالیس تک کھڑے رہنا اس کے لئے بہتر ہوتا بہ نسبت اس کے کہ وہ (نمازی) کے سامنے سے گذرے۔ راوی ابو النضر کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے چالیس دن کہا یا مہینے یا سال۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ أَرْسَلَهُ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ يَسْأَلُهُ مَاذَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَىِ الْمُصَلِّي قَالَ أَبُو جُهَيْمٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَىِ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ لَكَانَ أَنْ يَقِفَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ " . قَالَ أَبُو النَّضْرِ لاَ أَدْرِي قَالَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ شَهْرًا أَوْ سَنَةً حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمِ بْنِ حَيَّانَ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ أَرْسَلَ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ الأَنْصَارِيِّ مَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ فَذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ مَالِكٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی