صحیح مسلم 786: كتاب الصلاة

مسروق حضرت عائشہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؓ (حضرت عائشہؓ) کے پاس ان چیزوں کا ذکر ہوا جو نماز توڑتی ہیں کتا، گدھا اور عورت۔ اس پر حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ تم نے ہمیں گدھوں اور کتّوں سے مشابہہ بنا دیا ہے۔ خدا کی قسم! میں نے رسول اللہﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اور میں تخت پر آپؐ کے اور قبلہ کے درمیان لیٹی ہوتی جب مجھے ضرورت ہوتی تو مجھے پسند نہ ہوتا کہ بیٹھ کر رسول اللہﷺ کو تکلیف دوں۔ چنانچہ میں (تخت کے) پاؤں کی طرف سے سرک کر چلی جاتی۔

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ قَالاَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ . قَالَ الأَعْمَشُ وَحَدَّثَنِي مُسْلِمٌ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ وَذُكِرَ عِنْدَهَا مَا يَقْطَعُ الصَّلاَةَ الْكَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ . فَقَالَتْ عَائِشَةُ قَدْ شَبَّهْتُمُونَا بِالْحَمِيرِ وَالْكِلاَبِ . وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَإِنِّي عَلَى السَّرِيرِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ مُضْطَجِعَةً فَتَبْدُو لِي الْحَاجَةُ فَأَكْرَهُ أَنْ أَجْلِسَ فَأُوذِيَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَنْسَلُّ مِنْ عِنْدِ رِجْلَيْهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی