صحیح مسلم 820: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
عبید اللہ خولانی ذکر کرتے ہیں کہ جب حضرت عثمانؓ نے رسول اللہ ﷺ کی مسجد کی تعمیر (ِنو) کروائی تو انہوں نے لوگوں کی باتوں پر حضرت عثمانؓ بن عفان سے سنا یقینا تم بہت باتیں بنا چکے میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس نے اللہ تعالیٰ کے لئے کوئی مسجد بنائی۔ بکیر کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپؐ نے فرمایا یَبْتَغِی بِہِ وَجْہَ اللّٰہِ اس کے ذریعہ اللہ کی رضا چاہتے ہوئے (ایسا کیا) تو اللہ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا۔ ابن عیسیٰ کی روایت میں مِثْلَہُ فِی الْجَنَّۃِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ الْخَوْلاَنِيَّ يَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ عِنْدَ قَوْلِ النَّاسِ فِيهِ حِينَ بَنَى مَسْجِدَ الرَّسُولِ صلى الله عليه وسلم . إِنَّكُمْ قَدْ أَكْثَرْتُمْ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ تَعَالَى - قَالَ بُكَيْرٌ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ - يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ - بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " . وَقَالَ ابْنُ عِيسَى فِي رِوَايَتِهِ " مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی